نائیجیریا: چرچ پر مسلح افراد کی فائرنگ، 50 سے زائد افراد ہلاک
👁️ 86 بار دیکھا گیا
نائیجیریا: چرچ پر مسلح افراد کی فائرنگ، 50 سے زائد افراد ہلاک
ابوجا (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے پی/ڈی پی اے) نائجیریا میں ریاست اونڈو کے ایک کیتھولک چرچ میں اتوار کے روز حملہ آوروں نے عبادت گزاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس واقعے میں 50 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔
Video at Owo church in Nigeria where there was a mass shooting. #SaveOwo https://t.co/xcI72O4hdb
— Dr. Jeffrey Guterman (@JeffreyGuterman) June 5, 2022
نائجیریا کی ریاست اونڈو کے گورنر اناکونرین اکیریڈولو نے بتایا کہ جنوب مغربی نائجیریا میں ایک کیتھولک چرچ میں اتوار کے روز مسلح افراد نے درجنوں عبادت گزاروں کو ہلاک کر دیا۔
گورنر نے سینٹ فرانسس چرچ پر ہونے والے حملے کو ”بیہودہ اور شیطانی” قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور حملہ آوروں کو پکڑنے اور انصاف کے حصول کے عزم کا اظہار کیا۔
گورنر نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا، ”میں اپنے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پرسکون اور چوکس رہیں۔ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ میں نے سکیورٹی ایجنسیوں کے سربراہوں سے بات کی ہے اور مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ ریاست کے اونڈو علاقے میں حالات کی نگرانی اور معمول کو بحال کرنے کے لیے سکیورٹی اہلکارتعینات کیے جائیں گے۔”
ملک کے پارلیمان میں علاقے کی نمائندگی کرنے والے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران چرچ کے پادری کو اغوا کر لیا گیا۔ ان کے مطابق اس حملے میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے گھناؤنا قرار دیا۔ ویٹیکن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس متاثرین کے لیے دعا کر رہے ہیں جو، ”جشن کے دوران دردناک طور پر متاثر ہوئے۔”
حملے کے دوران کیا ہوا؟
مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے اتوار کے خصوصی مذہبی اجتماع کے دوران چرچ پر دھاوا بول دیا اور عبادت گزاروں پر فائرنگ کی۔ اس میں کچھ دھماکا خیز مواد بھی استعمال کیا گیا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق زیادہ تر افراد گولی لگنے سے ہلاک اور زخمی ہوئے۔
متاثرین میں مذہبی اجتماع میں شامل ارکان کے ساتھ ہی کئی بچے بھی شامل ہیں۔ حملہ آوروں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے، جو حملے کے فوراً بعد فرار ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے اس کا اشارہ اس چرواہے گروپ کی طرف کیا ہے، جس کے متعلق یہ کہا جا رہا ہے کہ اس خانہ بدوش گروپ نے مقامی گورنر کو پیغام دینے کے لیے یہ حملہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق مقامی گورنر نے حالیہ دنوں میں کچھ ایسی پالیسیاں اپنائی ہیں، جس سے، ریاست کے چرواہوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
حملہ کی اہمیت کیا ہے؟
لاگوس میں ڈی ڈبلیو کے نامہ نگار اماکا اوکوئے کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے نائجیریا میں تشدد میں کمی کے بجائے، اب محفوظ علاقوں میں بھی پھیل رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15513 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C