18/April/2022

نارروال: ظفروال میں کھیتوں سے بھارتی ساختہ مارٹر گولہ برآمد

👁️ 33 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
نارروال: ظفروال میں کھیتوں سے بھارتی ساختہ مارٹر گولہ برآمد

نارروال: ظفروال میں کھیتوں سے بھارتی ساختہ مارٹر گولہ برآمد

نارروال (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع نارروال کی نواحی گاؤں موئلن کے کھیتوں سے انڈین ساختہ ماٹر گولہ برآمد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع نارووال کی تحصیل ظفروال کے نواحی گاؤں موئلن سے بھارتی ساختہ مارٹر گولہ برآمد ہوا ہے، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اپنے قبضے میں لے لیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ حکام کا کہنا ہے کہ مارٹر گولہ کاشتکار کو کھیتوں میں ہل چلانے کے دوران ملا، سول ڈیفنس بم ڈسپوزل کی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرکے مارٹر اپنے قبضہ میں لے لیا، 60 ایم ایم مارٹر گولہ انڈین ساختہ ایک کلو وزنی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C