نارروال:مشتعل افراد نے کولڈ سٹوریج باکس کو آگ لگا دی، احمدی خاتون کی میت موجود تھی
👁️ 231 بار دیکھا گیا
نارروال:مشتعل افراد نے کولڈ سٹوریج باکس کو آگ لگا دی، احمدی خاتون کی میت موجود تھی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ کے گاؤں کلا میں مذہبی شدت پسندی کے ایک افسوسناک واقعے میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے منسلک مشتعل افراد نے ایک کولڈ سٹوریج کیبن کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ کیبن میں اس وقت ایک خاتون کی لاش رکھی گئی تھی، جن کا مبینہ طور پر تعلق احمدی کمیونٹی سے تھا۔
مقامی صحافی میاں شاہد اقبال اور دیگر عینی شاہدین کے مطابق، چند روز قبل مقصود احمد نامی شخص کی اہلیہ انتقال کر گئی تھیں۔ گرمی اور تدفین میں تاخیر کے باعث لاش کو گاؤں میں موجود کولڈ سٹوریج کیبن میں رکھا گیا، جو اہلِ علاقہ نے اجتماعی طور پر خرید رکھا ہے تاکہ میتوں کو عارضی طور پر محفوظ رکھا جا سکے۔
مذہبی تنظیم کا منظم ردعمل
جب گاؤں میں یہ خبر پھیلی کہ کیبن میں رکھی گئی لاش ایک احمدی خاتون کی ہے، تو بعض مذہبی شخصیات نے یہ موقف اپنایا کہ احمدی خاتون کی میت نے “وقف کردہ” اسلامی سروسز کو “ناپاک” کر دیا ہے۔ اس کے بعد ٹی ایل پی کے مقامی رہنماؤں، بشمول ایک مفتی محمد اجمل کی قیادت میں، درجنوں مشتعل افراد نے باکس کو چوراہے میں گھسیٹا، پٹرول اور دھان کی باقیات چھڑکیں اور کیبن کو آگ لگا دی۔ اس دوران “تاجدار ختم نبوت زندہ باد” اور “قادیانیوں پر لعنت” جیسے نعرے لگائے گئے۔
ریاستی ادارے خاموش تماشائی
واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔ لیکن مقامی تھانے میں تاحال کسی قسم کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ پولیس اور انتظامیہ نے رسمی طور پر لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعتوں کے دباؤ کے باعث پولیس کوئی اقدام نہیں کر رہی۔
اقلیتوں کے حقوق پر حملہ
یہ واقعہ ایک بار پھر اس سوال کو اجاگر کرتا ہے کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتیں، خاص طور پر احمدی کمیونٹی، کس حد تک غیر محفوظ ہیں۔ گاؤں کے عوامی استعمال کے لیے قائم کیبن کو صرف اس بنیاد پر جلا دینا کہ اس میں ایک احمدی کی لاش رکھی گئی، نہ صرف مذہبی تعصب کی علامت ہے بلکہ انسانی وقار اور تدفین کے عالمی اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔
سوشل میڈیا پر انتہا پسندی کا جشن
واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جن میں کیبن کو جلتا ہوا اور مذہبی نعرے بازی واضح دیکھی جا سکتی ہے۔ کئی صارفین نے اس عمل کی حمایت کرتے ہوئے اسے “عقیدہ ختم نبوت کا دفاع” قرار دیا ہے، جب کہ انسانی حقوق کے کارکنوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ریاستی بے حسی پر سوال اٹھائے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کی صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ، بم کی دھمکی پر مسافروں سے پوچھ گچھ
19/October/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ، حوثی باغیوں کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشنز کا منصوبہ، نقل مکانی نہ ہونے کی یقین دہانی
19/October/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26382 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15620 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11914 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9267 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7524 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C