نماز جمعہ کی ادائیگی؛ سیالکوٹ میں احمدی کمیونٹی کے 22 افراد گرفتار
👁️ 146 بار دیکھا گیا
نماز جمعہ کی ادائیگی؛ سیالکوٹ میں احمدی کمیونٹی کے 22 افراد گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی پولیس نے جمعے کی نماز کی ادائیگی پر احمدی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 22 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈسکہ کے رہائشی حمزہ آصف بٹ نے تھانے میں درخواست دائر کی تھی کہ احمدی کمیونٹی کے افراد نے جمعے کی نماز ادا کی، حالاں کہ آئینِ پاکستان کے مطابق اُنہیں اس کی اجازت نہیں ہے۔
پولیس نے توہینِ مذہب قانون کی دفعہ 298 سی کے تحت مقدمہ درج کر کے 22 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
مقدمے کے مطابق احمدی کمیونٹی کے 25 افراد اپنی عبادت گاہ میں جمعے کی نماز کی نیت سے بیٹھے تھے جس میں ایک شخص عربی میں خطبہ دے رہا تھا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قوانین کے مطابق احمدیوں کو اسلامی شعائر اپنانے کی اجازت نہیں ہے۔
خیال رہے کہ احمدی خود کو مسلمان کہتے ہیں، تاہم پاکستان کا آئین انہیں غیر مسلم قرار دیتا ہے۔
مقدمہ کے تفتیشی اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس تھانہ ڈسکہ سٹی محمد تنزیل انور بریار کے مطابق احمدی قوانین کے مطابق نمازِ جمعہ کی ادائیگی نہیں کر سکتے اور یہ مقدمہ میرٹ پر درج کیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد میں ایک 11 سالہ لڑکا بھی تھا جسے بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔
وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ احمدی اپنی عبادت گاہ میں اکٹھے تھے اور وہ وہاں اسلامی شعائر کا استعمال نہیں کر سکتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کوئی بھی احمدی اسلام کا کوئی رکن ادا نہیں کر سکتا۔ اُن کے بقول قانون کی خلاف ورزی پر احمدیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُنہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ وہی عبادت گاہ ہے جسے رواں سال 16 جنوری کو مسمار کر دیا گیا تھا۔ اس عبادت گاہ کا اب صرف ایک کمرہ باقی رہ گیا تھا۔
جماعت احمدیہ پاکستان کے مطابق یہ ایک تاریخی عبادت گاہ تھی جسے پاکستان کے پہلے وزیرِ خارجہ چوہدری سر محمد ظفراللہ نے قیامِ پاکستان سے قبل تعمیر کرایا تھا۔
اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ ضلع سرگودھا میں پیش آیا، جہاں پولیس نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کرنے والے 23 احمدیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
پاکستان میں جماعتِ احمدیہ کے ترجمان عامر محمود کہتے ہیں کہ احمدیوں کو مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنا انسانی حقوق کے عالمی منشور اور آئین پاکستان کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ احمدیوں کی عبادت گاہوں، قبروں کی مسلسل بے حرمتی اور احمدیوں کے خلاف بے بنیاد مقدمات سے ملک کا نام عالمی برادری میں خراب ہو رہا ہے۔
وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں احمدیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت انگیز ی اور سرکاری حکام کی جانب سے مذہبی انتہا پسندوں کے دباؤ پر محب وطن احمدیوں کے خلاف بے بنیاد مقدمات اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئین، قانون اور مذہب اسلام اِس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ غیر مسلم اسلامی شعائر کا استعمال کریں۔
وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ آئین میں واضح ہے کہ احمدیوں کو پاکستان کے آئین اور قانون کی پابندی کرنا ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے احمدیوں کو کئی مرتبہ دعوت دی ہے کہ وہ وزارتِ داخلہ کے تحت اپنی عبادت گاہوں کے نقشے اور دیگر چیزیں ایک ضابطے میں لائیں۔
ترجمان جماعت احمدیہ عامر محمود کے مطابق رواں سال اب تک چھ مختلف واقعات میں 91 احمدیوں کی قبروں کی بے حرمتی کی گئی ہے جب کہ پانچ احمدی عبادت گاہوں کے مینار اور محراب مسمار کیے گئے ہیں۔
پاکستان میں انسانی حقوق کی تنظیم ‘ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان’ احمدی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی پر تشویش کا اظہار کرتی رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15510 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C