نواز شریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
👁️ 138 بار دیکھا گیا
نواز شریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (نیوز ڈیسک) کلبھوشن یادیو کیس میں نواز شریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
عالمی عدالت انصاف میں بھارتی دہشت گرد کلبھوشن جادیو کیس میں بھارت کی جانب سے نواز شریف کا انٹرویو بطور ثبوت پیش کیے جانے کے معاملے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف حلف کی پاسداری نہ کرنے پر بغاوت کی کارروائی کے لیے متفرق درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کا مقدمہ عالمی عدالت میں زیر سماعت ہے، مقدمے میں بھارتی وکیل نے دلائل دیتے ہوئے نواز شریف کا متنازعہ انٹرویو بطور ثبوت پیش کیا، نواز شریف کے متنازعہ انٹرویو سے عالمی عدالت میں پاکستان کا مقدمہ کمزور ہوا اور پاکستان کے لیے پوری دنیا میں شرم کا باعث بنا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف غداری کی کارروائی کے لیے درخواستیں پہلے ہی ہائیکورٹ میں زیر التوا ہیں، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی زیر صدارت بند کمرے کے اجلاس کی کارروائی نواز شریف کو بتائی، نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمیٰ کے حلف کی پاسداری نہیں کی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف حلف کی پاسداری نہ کرنے اور بغاوت کے الزام میں کارروائی کی جائے، عدالت مقدمے کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 15 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3518 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C