نیدر لینڈز: سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف پر اسلام مخالف ڈچ رکن پارلیمنٹ کے قتل کی دھمکی کا مقدمہ
👁️ 114 بار دیکھا گیا
نیدر لینڈز: سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف پر اسلام مخالف ڈچ رکن پارلیمنٹ کے قتل کی دھمکی کا مقدمہ
() نیدر لینڈز کے پراسیکیوٹرز نے منگل کے روز ایک سابق پاکستانی کرکٹر کے لئے اسلام مخالف رکن پارلیمنٹ گیرٹ وائلڈر ز کے قتل پر اکسانے کے الزام میں 12 سال قید کا مطالبہ کیا ہے۔
خالد لطیف پر الزام ہے کہ انہوں نے وائلڈرز کو ہلاک کرنے والے کسی بھی شخص کے لیے 21 ہزار یورو یعنی 23 ہزار امریکی ڈالر کے انعام کی پیش کش کی تھی۔
خالد لطیف ایمسٹرڈم کے سکپ ہول ائیر پورٹ کے قریب ایک انتہائی سیکیورٹی والے کمرہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ان کے بارے میں خیال ہے کہ وہ پاکستان میں ہیں۔
پراسکیوٹرز نے لطیف کا نام نہیں لیا لیکن ایک بیان میں کہا کہ 2018 میں آن لائن پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ایک مشہور پاکستانی کرکٹر کو وائلڈرز کو ہلاک کرنے پر رقم کی پیش کش کرتے دکھایا گیا تھا۔
ڈچ رکن پارلیمنٹ گیرٹ وائلڈرز اسلام کے بارے میں اپنے اشتعال انگیز تنقید کی بنا پر جان سے مارنے کی بار بار کی دھمکیاں ملنے کی وجہ سے کئی سال تک چوبیس گھنٹے ریاستی تحفظ میں رہے ہیں۔
یہ دھمکیاں اس کے بعد ملیں جب وائلڈرز نے کہا کہ وہ پیغمبر اسلام کے خاکوں کا ایک مقابلہ منعقد کریں گے۔ بہت سے مسلمان پیغمبر اسلام کے کسی بھی خاکے کو توہین اسلام سمجھتے ہیں۔ وہ مقابلہ آخر کار منعقد نہ ہوا لیکن اس منصوبے نے دنیائے اسلام میں اشتعال پیدا کر دیا۔
وائلڈرز نے عدالت میں کہا کہ سزا سے ان تمام دوسروں کو، جو دھمکیاں جاری کرتے ہیں “ایک طاقتور سگنل جائے گااور وہ یہ کہ ہم یہ قبول نہیں کریں گے۔”
خالد لطیف کی گرفتار ی کے لیے ایک انٹر نیشنل وارنٹ جاری کیا جا چکا ہے۔ ڈچ پراسیکیوٹرز نے کہا کہ وہ 2018 سے لطیف سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں، پہلے ایک گواہ کے طور پر اور پھر الزامات کے جواب کے لیے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستانی حکام کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔
37 سالہ خالد لطیف پر 2017 میں پاکستان سپر لیگ میں میچ فکسنگ کے ایک اسکینڈل میں اپنے کردار کی وجہ سے پانچ سال کے لیے ہر قسم کی کرکٹ پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
منگل کا مقدمہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مسلم دنیا کے کچھ حصوں میں سویڈن میں قران کو نذر آتش کرنے کے ایک سلسلے پر بے حد بر ہمی پائی جاتی ہے۔
سویڈن کی پولیس نے تقریر کی آزادی کا حوالہ دیتے ہوئے مظاہروں کی اجازت دی ہے لیکن عراق کے ایک پناہ گزین کے خلاف ایسے ہی توہین آمیز اور نفرت انگیز تقاریر کرنے کے ابتدائی الزامات درج کیے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کچھی میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار ہلاک، 3 زخمی
25/July/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے ڈھانچے جہاں بھی ہونیگے، ختم کیے جائینگے، فیلڈ مارشل
25/July/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
25/July/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ واضح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
25/July/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 454 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4847 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3590 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2576 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C