نیوزی لینڈ میں خواتین کے ورلڈ کپ کے موقع پر فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 6 زخمی
👁️ 184 بار دیکھا گیا
نیوزی لینڈ میں خواتین کے ورلڈ کپ کے موقع پر فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 6 زخمی
آکلینڈ (ڈیلی اردو/اے پی/رائٹرز/ڈی پی اے/اے ایف پی) خواتین کے فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز سے محض چند گھنٹے قبل آکلینڈ میں ایک بندوق بردار نے دو افراد کو ہلاک اور چھ دیگر کو زخمی کر دیا۔ وزیر اعظم کرس ہپکنز کا کہنا ہے کہ ملک میں ہونے والے میچز منصوبے کے مطابق جاری رہیں گے۔
At least two people and an armed attacker were killed and five others wounded in a shooting in Auckland, New Zealand, hours ahead of the opening match of the Women's soccer World Cup in the city https://t.co/byscm4YXu5 pic.twitter.com/nKoeO7tZ7G
— Reuters (@Reuters) July 20, 2023
نیوزی لینڈ کی پولیس کا کہنا ہے کہ 20 جولائی جمعرات کی صبح آکلینڈ میں ایک تعمیراتی جگہ پر فائرنگ کے واقعے میں 24 سالہ نوجوان بندوق بردار سمیت کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے۔
جمعرات کو ہی نیوزی لینڈ میں خواتین کے فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز ہونے والا ہے، جس کے محض چند گھنٹے قبل یہ واقعہ پیش آیا۔ تاہم ملک کے وزیر اعظم کرس ہپکنز کا کہنا ہے کہ ملک کی قومی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے اور نیوزی لینڈ میں ویمنز ورلڈ کپ کے میچز منصوبے کے مطابق جاری رہیں گے۔
ہپکنز نے کہا، ”اس فائرنگ کا تعلق کسی بھی سیاسی یا نظریاتی تحریک سے نہیں ہے اور اسی وجہ سے قومی سلامتی کو بھی کوئی خطرہ نہیں ہے۔ آکلینڈ کے مقامی رہائشیوں اور دنیا بھر کے دیگر شائقین کو یقین دلایا جا سکتا ہے کہ پولیس نے خطرے کو بے اثر کر دیا ہے اور وہ اس واقعے کے سلسلے میں کسی اور شخص کو تلاش بھی نہیں کیا جا رہا ہے۔”
فائرنگ سے متعلق مزید کیا معلومات ہیں
نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بج کر بیس منٹ پر اس مقام پر پیش آیا، جہاں تعمیراتی کام جاری تھا۔ بندوق بردار کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوئے اور بعد میں بندوق بردار کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔
جہاں یہ واقعہ پیش آیا اس کے پاس ہی خواتین کے فٹبال ورلڈ کپ کے شائقین کا ایک پروگرام بھی ہونا طے تھا۔
اطلاعات کے مطابق بندوق بردار کے بارے میں پولیس کو معلوم تھا اور کہا جاتا ہے کہ وہ خاندان میں ہونے والے تشدد اور دماغی صحت کے مسائل سے دو چار تھا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے گھر میں ہی نظر بندی کا حکم دیا گیا تھا، تاہم اسے تعمیراتی جگہ پر کام کرنے سے استثنیٰ بھی حاصل تھا۔ اس کے پاس آتشیں اسلحہ رکھنے کا لائسنس بھی نہیں تھا۔
پولیس کمشنر اینڈریو کوسٹر نے کہا کہ ”ایسا کچھ بھی نہیں تھا کہ اس سے کسی اعلیٰ سطح کا کوئی خطرہ لاحق تھا۔”
کوسٹر نے مزید کہا، ”مجرم نے پولیس پر فائرنگ کی، جس سے ایک افسر بھی زخمی ہوا۔ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور بعد میں مجرم مردہ پایا گیا۔”
ان کا مزید کہنا تھا، ”افسوسناک طور پر پولیس کو عمارت کے نچلے حصے میں ہلاک ہونے والے دو افراد کی لاشیں ملیں۔”
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ شہر کے مرکز میں مصروف ترین گلیوں میں سے ایک پر ہونے والی فائرنگ کو ”محفوظ رکھا گیا اور یہ ایک الگ تھلگ واقعہ رہا۔ یہ واقعہ قومی سلامتی کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔”
اس سے پہلے آکلینڈ کے میئر وین براؤن نے صورتحال کو ”خوفناک” قرار دیا اور لوگوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ دور رہیں کیونکہ ”پولیس پر بہت زیادہ دباؤ ہے۔”
خواتین کے ورلڈ کپ کے موقع پر فائرنگ
یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا، جب نیوزی لینڈ آسٹریلیا کے ساتھ مشترکہ طور پر فیفا ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے کی تیاری کرنے میں مصروف ہے۔ جمعرات کی شام کو ہی ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ شروع ہونے والا ہے۔
جہاں فائرنگ ہوئی اسی کے پاس واقع ایک ہوٹل میں فلپائن کی ٹیم ٹھہری ہے۔ اسی چوک سے صرف 300 میٹر کے فاصلے پر ناروے کی ٹیم بھی ہے، جو جمعرات کو ایڈن پارک میں ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ سے کھیلنے والی ہے۔
ناروے کی کپتان مارین مجلدی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا: ”جب ہیلی کاپٹر ہوٹل کی کھڑکی کے باہر منڈلا رہا تھا اور بڑی تعداد میں ہنگامی گاڑیاں وہاں پہنچیں، تو ہر کوئی آنا فانا جاگ گیا۔”
ان کا مزید کہنا تھا، ”پہلے تو ہمیں معلوم نہیں تھا کہ ہو کیا رہا ہے، لیکن پھر ٹی وی اور مقامی میڈیا پر اپ ڈیٹس آئے۔ ہم نے پورا وقت خود کو محفوظ محسوس کیا۔ فیفا نے ہوٹل میں سکیورٹی کا اچھا انتظام کیا ہے اور اسکواڈ میں ہمارا اپنا سکیورٹی افسر بھی ہے۔”
جس مقام پر شوٹنگ کا واقعہ پیش آیا وہیں پر جمعرات کے روز شائقین نے ایک تقریب کا پروگرام بھی رکھا تھا، تاہم متاثرین کے احترام میں اسے منسوخ کر دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 336 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8949 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4790 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3564 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2773 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2556 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C