نیویارک میں دہشت گردی کی مبینہ منصوبہ بندی کا الزام: حزب اللہ کا اہم کارکن گرفتار
👁️ 145 بار دیکھا گیا
نیویارک میں دہشت گردی کی مبینہ منصوبہ بندی کا الزام: حزب اللہ کا اہم کارکن گرفتار
نیویارک (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکی محکمہ انصاف نے بتایا ہے کہ پولیس نے نیو جرسی ریاست سے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ سے وابستہ ایک اہم کارکن کو حراست میں لیا ہے جس پر نیویارک میں حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق استغاثہ نے اعلان کیا کہ 42 سالہ لبنانی الیکسی صعب نے 2008ء میں ایران نواز لبنانی ملیشیا حزب اللہ سے عسکری تربیت حاصل کی تھی۔
امریکا اس تنظیم کو 1997 کے بعد سے ہی ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر ڈیل کررہا ہے۔
حزب اللہ کی غیر ملکی آپریشن شاخ جو بلغاریہ میں اسرائیلی سیاحوں پر حملوں میں ملوث بتائی جاتی ہے کو الیکسی صعب نے امریکا میں اہم اہداف کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں۔
2000ء میں امریکا میں آباد ہونے اور باقاعدگی سے تربیت کے لیے لبنان کا سفر کرنے کے بعد، صعب نے حزب اللہ کو نیو یارک میں نمایاں مقامات، خاص طور پر اقوام متحدہ کے صدر دفتر، ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ، ٹائمز اسکوائر، پل، سرنگوں اور ہوائی اڈوں کے بارے میں تفصیلی انٹلیجنس معلومات مہیا کی تھیں۔
2005ء میں اس نے ایک دوسرے ملک کا کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ایک مشتبہ اسرائیلی جاسوس کو قتل کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے سنہ 2012ء ایک فرضی شادی کی تاکہ وہ اپنی ساتھی کو امریکا لانے کے بعد اسے بھی امریکی شہریت دلوا سکے۔
مین ہٹن کے وفاقی پراسیکیوٹر جیفری برمن نے کہا ‘ملزم امریکا میں ممکنہ اہداف کی تلاش میں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صعب امریکی شہریت حاصل کرنے کے باوجود کئی دہائیوں سے سیکڑوں افراد کو ہلاک کرنے اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی ذمہ دار دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کا وفادار ہے۔
الیکسی صعب پر نو الزامات عائد کیے گئے۔ ان الزامات میں ایک دہشت گرد تنظیم کی مدد کرنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔
دہشت گرد تننظیم سے معاونت پر 20 سال اور دہشت گردانہ مقاصد کے لیے جعلی شادی کی کوشش پر 25 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C