نیٹو بھارت اور چین کے درمیان ‘مسائل’ پیدا کر رہا ہے، روس کا الزام
👁️ 60 بار دیکھا گیا
نیٹو بھارت اور چین کے درمیان ‘مسائل’ پیدا کر رہا ہے، روس کا الزام
ماسکو (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مغربی فوجی اتحاد نیٹو پر الزام لگایا ہے کہ وہ بھارت اور چین کے درمیان “اضافی مسائل” پیدا کرنے کے لیے “چالیں” چل رہا ہے۔ بھارت اور چین کے مابین پہلے سے ہی تعلقات کشیدہ ہیں۔
بھارتی وزارت خارجہ نے تاہم روسی وزیر خارجہ کے بیان پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ اس نے کہا کہ یہ سرگئی لاوروف کے ذاتی مشاہدات ہیں اور کسی بھی ملک کے ساتھ بھارت کے باہمی تعلقات کسی دوسرے ملک کے ساتھ اس کے تعلقات سے متصادم نہیں ہیں۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے نئے سال کے موقع پر رسمی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو صرف یورپ میں ہی زندگیوں کو کنٹرول کرنے تک محدود نہیں ہے۔ “جون 2022 میں نیٹو کی میڈرڈ سمٹ میں اعلان کیا گیا تھا کہ اس فوجی اتحاد کے عالمی اور بالخصوص ایشیا بحرالکاہل کے حوالے سے اہداف ہیں۔ یہ واضح ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ ایسی چالیں چلنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے بھارت اور چین کے درمیان تعلقات میں اضافی مسائل پیدا ہوں۔”
لاوروف ماضی میں یہ کہہ چکے ہیں کہ ہند بحرالکاہل خطے کے حوالے سے امریکی حکمت عملی کا روس اور بھارت کے درمیان قریبی تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
‘مغرب بھارت اور چین کی ترقی میں اڑچن’
روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا، “ہم بھارت کے دوست ہیں۔ ہم اس امر کو یقینی بنانے کی حتی الامکان کوشش کر رہے ہیں کہ، ہمارے دو عظیم دوست اور بھائی، بھارت اور چین ایک دوسرے کے ساتھ امن اور سکون کے ساتھ رہ سکیں۔ یہ ہماری پالیسی ہے جسے ہم نہ صرف ایس سی او (شنگھائی تعاون تنظیم) یا برکس کے ذریعہ فروغ دے رہے ہیں بلکہ ہم یہ کام ایک خصوصی ‘ٹرائیوکا’ یا آر آئی سی (روس، انڈیا، چین) کے ذریعہ بھی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اور چین جیسے ممالک ترقی پذیر ممالک ہیں اور ان میں ترقی کے غیر معمولی امکانات ہیں لیکن مغرب انہیں ایسا ہونے نہیں دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا،”یہ ممالک اقتصادی لحاظ سے ترقی پذیر ہیں۔ (ہمارے اسٹریٹیجک پارٹنر) چین اور بھارت، ترکی، برازیل، ارجینٹینا، مصر اور بہت سے دیگر افریقی ملکوں کو دیکھیے۔ ان کے پاس موجود بے پناہ قدرتی وسائل کے مدنظران کے پاس ترقی کے غیر معمولی امکانات ہیں۔”
روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا، “اقتصادی ترقی کے نئے مراکز ابھر رہے ہیں۔ لیکن مغرب اپنے طور پر انہیں روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اور وہ یہ کام ایسے میکانزم کے ذریعہ کر رہا ہے جو اس کے تیار کردہ گلوبلائزیشن کے فریم ورک کے تحت ان کے اپنے مفادات کو پورا کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ ایشیا کے دو بڑے پڑوسی بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازعات سمیت کئی امور پر شدید اختلافات ہیں۔ بھارت کے مشرقی سرحد پر دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان مئی 2020 سے جاری تعطل متعدد کوششوں کے باوجود اب تک ختم نہیں ہوسکا ہے۔ ہند بحرالکاہل میں بھی چین کی بڑھتی ہوئی پیش قدمی پر بھارت کو سخت اعتراض ہے۔
بھارت کا کہنا ہے کہ ہند بحراکاہل میں تمام ملکوں کو آمد و رفت اور کنکٹیویٹی کی آزادی ہونی چاہئے اور چین کو تمام ملکوں کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرنا چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C