نیپالی کوہ پیماؤں نے پہلی بار موسم سرما میں کے ٹو کو سر کر کے تاریخ رقم کردی
👁️ 34 بار دیکھا گیا
نیپالی کوہ پیماؤں نے پہلی بار موسم سرما میں کے ٹو کو سر کر کے تاریخ رقم کردی
اسکردو (مظفر حسین) نیپالی کوہ پیماؤں نے موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز حاصل کرلیا۔
نیپال کا شرپا گروپ کوہ پیمائی کی تاریخ میں موسم سرما میں کے ٹو سر کرنیوالا پہلا گروپ بن گیا اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ کوہ پیماؤں نے گزشتہ رات منفی 70 ڈگری میں کیمپ تھری میں گزاری تھی اور آرام کے بعد آگے روانہ ہوگئے تھے۔
دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 13 کو موسم سرما میں سر کیا جاچکا ہے اور دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو وہ واحد چوٹی تھی جو موسم سرما میں اب تک سر نہیں کی گئی تھی۔
موسم سرما کی ہولناک سردی میں منفی ستر ڈگری سے بھی کم درجہ حرارت میں کے ٹو کو سر کرنا بہت بڑا چیلنج اور انتہائی مشکل کام ہوتا ہے کیونکہ سردیوں میں وہاں طوفانی ہوا کی رفتار 200 کلو میٹر سے بھی زیادہ ہوجاتی ہے جبکہ برفانی تودے بھی گرتے رہتے ہیں اور چٹانوں کی ٹوٹ پھوٹ بھی جاری رہتی ہے۔
کے ٹو کی بلندی 8611 میٹر ہے جو بلند ترین چوٹی ایورسٹ سے 200 میٹر کم ہے لیکن موسم سرما میں کے ٹو کے حالات جان لیوا ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج تک اسے سر نہیں کیا جاسکا تھا۔ اس چوٹی کو سر کرنے کی کوشش میں 86 سے زائد کوہ پیما ہلاک ہوچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 208 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 192 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 199 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 226 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26295 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15544 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11829 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5172 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C