وادی تیراہ میں قبائلی جرگہ اور ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات میں جزوی کامیاب،علاقہ خالی کرنے پر ڈیڈلاک
👁️ 375 بار دیکھا گیا
وادی تیراہ میں قبائلی جرگہ اور ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات میں جزوی کامیاب،علاقہ خالی کرنے پر ڈیڈلاک
وادی تیراہ (ڈیلی اردو) خیبر کے قبائلی علاقے وادی تیراہ میں قیامِ امن کے لیے قبیلہ برقمبرخیل اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان جاری مذاکرات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ ٹی ٹی پی نے قبیلے کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے، تاہم علاقے سے انخلاء سے انکار پر بات چیت ڈیڈ لاک کا شکار ہو گئی۔
یہ مذاکرات قومی مشر حاجی ظاہر شاہ آفریدی کی قیادت میں تیراہ کے علاقے برباغ میں ہوئے، جہاں قبیلے کے مشران، علما، طلبا، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مذاکرات کے نتیجے میں پانچ نکاتی معاہدہ طے پایا، جس سے علاقے میں پائیدار امن کی امید پیدا ہوئی، تاہم ٹی ٹی پی کی جانب سے علاقہ چھوڑنے سے انکار بدستور تنازع کا باعث ہے۔
ذرائع کے مطابق، مذاکرات کا پہلا دور 28 جولائی کو ہوا تھا جس میں قبیلے نے ٹی ٹی پی کے سامنے درج ذیل پانچ مطالبات رکھے تھے:
امن کا مکمل تحفظ – ٹی ٹی پی کی جانب سے عوامی مقامات، رہائشی علاقوں اور حجروں سے فائرنگ یا حملے نہ کیے جائیں۔
زبردستی چندہ، عشر یا زکوٰۃ کی وصولی پر پابندی – کسی فرد یا گھرانے سے زبردستی کوئی مالی مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔
جرگوں یا ذاتی تنازعات میں مداخلت کی ممانعت – ٹی ٹی پی کا کوئی رکن مقامی تنازعات یا فیصلوں میں فریق نہیں بنے گا۔
شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی – قوم کے لیے بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف شوریٰ کی مدد سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔
قتل، تشدد اور اغوا کی شفاف تحقیقات – متاثرہ افراد کی فہرست قبیلے کی شوریٰ فراہم کرے گی اور اگر وہ بے گناہ ثابت ہوئے تو ذمہ داروں کے خلاف شرعی فیصلہ کیا جائے گا۔
ٹی ٹی پی نے یہ تمام مطالبات تسلیم کر لیے، مگر علاقے سے نکلنے کے سوال پر انہوں نے اپنی مرکزی قیادت سے مشاورت کے لیے مزید مہلت مانگ لی۔
اس موقع پر قومی مشر حاجی ظاہر شاہ آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا:
"یہ کامیابی پوری قوم کے اتحاد کی علامت ہے۔ ہمیں اس اہم سنگِ میل پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ یہ محض ایک فرد یا جرگے کی نہیں بلکہ پوری برادری کی جیت ہے۔"
ذرائع کے مطابق مذاکرات کا تیسرا مرحلہ جلد متوقع ہے، جس میں علاقہ خالی کرنے کے اہم نکتے پر فیصلہ کیا جائے گا۔ فی الحال مذاکراتی عمل جزوی پیش رفت کے باوجود مکمل نتیجہ خیز نہیں ہو سکا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5300 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C