وادی پنجشیر میں جھڑپیں، احمد مسعود کا 20 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
👁️ 41 بار دیکھا گیا
وادی پنجشیر میں جھڑپیں، احمد مسعود کا 20 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
کابل (ڈیلی اردو) افغان طالبان اور وادی پنجشیر کی مزاحمتی فورس کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں جس کے بعد جنگجوؤں نے پوزیشنیں سنبھال لیں اور جھڑپیں جاری ہیں۔ طالبان نے مزاحمتی فورس کے 4 افراد جبکہ احمد مسعود نے 20 طالبان جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان طالبان نے وادی پنجشیر کی مزاحمتی فورس کے جنگجوؤں سے کہا ہے کہ وہ ہتھیار پھینک دیں لیکن انہوں نے بات ماننے سے صاف انکار کردیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ وادی کا دفاع کریں گے۔
طالبان رہنما امیر خان متقی نے اس حوالے سے باقاعدہ طور پر آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ پنجشیر کے مسئلے کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی مگر بدقسمتی سے پیشرفت نہیں ہو سکی۔
طالبان رہنما امیر خان متقی نے اپنے پیغام میں مذاکرات کی ناکامی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب جب کہ مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور طالبان نے پنجشیر کا گھیراؤ کرلیا ہے تو عوام پر منحصر ہے کہ وہ ان لوگوں سے بات کریں جو جنگ چاہتے ہیں۔ انہوں نے عوام کو پیغام دیا ہے کہ عوام جنگ کرنے والوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کریں۔
افغانستان کے سابق وزیر دفاع بسم اللہ محمدی نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کی جانب سے گزشتہ شب وادی پنجشیر پر حملہ کیا گیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ حملے کے نتیجے میں 34 طالبان ہلاک ہوئے ہیہں جب کہ 65 زخمی ہیں۔
بسم اللہ محمدی نے اپنے لوگوں سے کہا ہے کہ ہمارے لوگوں کو ڈرنا نہیں چاہیے کیونکہ وہ بھاری جانی نقصان کے ساتھ پیچھے ہٹ گئے ہیں۔
ادھر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے شیر محمد ستانکزئی نے کہا کہ نئی افغان حکومت میں گزشتہ 20 برس کے دوران حکومت میں رہنے والے افراد شامل نہیں ہوں گے، نئی حکومت میں خواتین کی کافی تعداد ہوگی البتہ اعلیٰ عہدوں پر ان کی تعیناتی مشکل ہے۔
عباس ستانکزئی کا کہنا ہے کہ نئی افغان حکومت جامع اور افغانستان کی تمام اقوام کی نمائندہ ہوگی، افغان متحد، متفق ہیں، امریکا سمیت یورپی یونین اور دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیں۔ دنیا کو چاہیے کہ وہ صورتحال سے فائدہ اُٹھائیں، نئی افغان حکومت کو تسلیم کر لیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کابل ائیرپورٹ پر حالیہ افرا تفری امریکیوں کی بدانتظامی کی وجہ سے ہوئی اور ائیرپورٹ کی بحالی نو کیلئے 3 کروڑ ڈالر کی رقم درکار ہوگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کی نئی لہر، دوسرے روز بھی چابہار اور دیگر مقامات پر بمباری
09/July/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت حملے میں ہلاک پولیس اہلکاروں کی تعداد 27 ہوگئی
08/July/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ عبوری جنگ بندی ڈیل ختم ہو چکی، امریکی صدر ٹرمپ
08/July/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بلوچستان: لسبیلہ می فوجی قافلے پر بم حملہ، 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک
08/July/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
یوکرینی ڈرونز کے روسی آئل ریفائنریز، ٹینکرز اور پائپ لائن تنصیبات پر حملے
08/July/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت میں طالبان کے حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد لاپتا
08/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8907 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4736 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3525 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2524 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1966 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C