واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور گرفتار
👁️ 217 بار دیکھا گیا
واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور گرفتار
واشنگٹن ڈی سی (ش ح ط) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے کے دوران مبینہ قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ واقعے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ تقریب میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ تقریب ہلٹن ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی جس میں 2600 سے زائد صحافی، حکام اور مہمان شریک تھے۔ تقریب کا آغاز ہی ہوا تھا کہ اچانک زور دار فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد شرکاء میں بھگدڑ مچ گئی اور کئی افراد نے میزوں کے نیچے پناہ لی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکریٹ سروس اہلکاروں نے فوری طور پر صدر ٹرمپ کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جبکہ موقع پر موجود اہلکاروں نے عمارت کو گھیرے میں لے کر حملہ آور کو قابو کر لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد کئی اہلکاروں نے اپنے ہتھیار تان لیے اور ہوٹل کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا۔
میٹروپولیٹن پولیس کے قائم مقام سربراہ جیفری سی کارول نے بتایا کہ مشتبہ شخص اسی ہوٹل میں بطور مہمان مقیم تھا اور وہ تقریب کے دوران مرکزی داخلی دروازے کی جانب بڑھا جہاں اس نے فائرنگ کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک شاٹ گن، ایک ہینڈ گن اور متعدد چاقو برآمد ہوئے۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایک سیکریٹ سروس اہلکار فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واشنگٹن پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کے کمرے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ اس کی شناخت کول ٹوماس ایلن کے نام سے ہوئی ہے، جو پیشے کے اعتبار سے استاد ہے اور کیلیفورنیا میں “ٹیچر آف دی منتھ” کا اعزاز بھی حاصل کر چکا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نے تقریباً 50 گز کے فاصلے سے دوڑتے ہوئے فائرنگ کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے بڑا سانحہ ٹل گیا۔
صدر ٹرمپ نے واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے سیکریٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اہلکاروں نے فوری اور بہادری سے کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پایا اور انہیں محفوظ رکھا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کی سفارش ہے کہ “تقریب جاری رہنی چاہیے”، تاہم حتمی فیصلہ سکیورٹی اداروں کی ہدایات کے مطابق کیا جائے گا۔
امریکی حکام کے مطابق یہ واقعہ حالیہ برسوں میں صدر ٹرمپ کے گرد رپورٹ ہونے والا تیسرا بڑا سکیورٹی واقعہ ہے۔ اس سے قبل پنسلوانیا میں انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ اور فلوریڈا میں گالف کے دوران مبینہ حملے کی کوشش ہو چکی ہے۔
واشنگٹن پولیس چیف کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ حملہ آور ہوٹل کے اندر اسلحہ کیسے لے کر داخل ہوا۔ پولیس نے کہا ہے کہ فی الحال عوام کو کسی اضافی خطرے کا سامنا نہیں۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد دارالحکومت میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور دیگر تقریبات کے لیے اضافی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔
سیکریٹ سروس ڈائریکٹر نے اپنے اہلکاروں کی فوری اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت مداخلت سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 201 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 227 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 410 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 373 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 321 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3466 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C