واشنگٹن ڈی سی کے قریب افغان شہری گرفتار، داعش خراسان کی معاونت کے الزامات
👁️ 283 بار دیکھا گیا
واشنگٹن ڈی سی کے قریب افغان شہری گرفتار، داعش خراسان کی معاونت کے الزامات
واشنگٹن (ش ح ط) امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) اور امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری جان شاہ صافی کو گرفتار کیا ہے، جس پر داعش خراسان (ISIS-K) کی معاونت اور افغانستان میں ایک مسلح گروہ کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام ہے۔
حکام کے مطابق ملزم امریکا میں اس وقت داخل ہوا جب 2021 کے بعد بڑی تعداد میں افغان شہریوں کو ہنگامی انخلا کے دوران ملک میں آنے کی اجازت دی گئی تھی، اور اس کی مکمل سیکیورٹی جانچ امریکا پہنچنے کے بعد کی گئی۔
ابتدائی تحقیقات اور ملزم کی شناخت، تصویر اور پروفائل کی بنیاد پر ظاہر ہوتا ہے کہ گرفتار شخص سابق افغان صوبائی انٹیلی جنس چیف جنرل جان شاہ صافی سے مشابہت رکھتا ہے، جو کنڑ صوبے میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (NDS) کے سابق چیف اور ننگرہار میں سابق ڈپٹی انٹیلی جنس چیف رہ چکے ہیں۔
ملزم کے والد، جنداد خان صافی، ایک معروف مخالف طالبان ملیشیا اور سابق جہادی کمانڈر تھے، جن کا قریبی تعلق مرحوم احمد شاہ مسعود سے تھا۔ جنداد خان صافی نے کرزئی دور میں کنڑ کے گورنر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں اور بعد ازاں قبائلی بزرگ کے طور پر کام کیا۔ وہ فروری 2022 میں انتقال کر گئے۔
ICE کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر داعش خراسان سے وابستہ افراد کی معاونت کی اور اپنے والد کو اسلحہ فراہم کیا، جس کے ذریعے ممکنہ طور پر افغانستان میں مسلح کارروائیوں کی حمایت کی گئی۔ امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ مقدمے کی تفصیلی تفتیش جاری ہے۔
اس گرفتاری کے بعد امریکی سیاسی حلقوں میں افغان انخلا پالیسی پر ایک بار پھر بحث شدت اختیار کر گئی ہے، کیونکہ لاکھوں افغان شہری بغیر مکمل جانچ کے امریکا میں داخل ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری عمل میں آچکی ہے اور کیس سے متعلق مزید حقائق سامنے آنے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 485 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 490 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 452 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 346 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 363 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 914 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4839 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C