واٹس ایپ نے درجنوں فلسطینی صحافیوں کے اکاؤنٹ بلاک کردیے
👁️ 166 بار دیکھا گیا
واٹس ایپ نے درجنوں فلسطینی صحافیوں کے اکاؤنٹ بلاک کردیے
غزہ (ڈیلی اردو) غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت کی کوریج کے بعد دنیا کی سب سے مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے درجنوں فلسطینی صحافیوں کے اکاؤنٹس بلاک کردیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ سے تعلق رکھنے والے الجزیرہ اور اے ایف پی ایجنسی کے صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہیں واٹس ایپ کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے ہیں جس میں کہا گیاہے کہ ان کے اکاؤنٹس کو معاشرتی معیار کی خلاف ورزی پر بلاک کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےفلسطینی صحافی نے بتایاکہ تقریباً 100 فلسطینی صحافیوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک کردیئے گئے ہیں۔
غزہ کی پٹی پر تعینات الجزیرہ کے بیورو چیف کا کہنا تھا کہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد 3 روز کے لیے بلاک کردیا گیا تھا تاہم اتوار کے روز سلیکون ویلی میں مقیم واٹس ایپ کے ہیڈ کوارٹرز میں شکایت درج کیے جانے کے بعد ان کا اکاؤنٹ بحال کردیا گیا۔
ان کے مطابق بحال کیے جانے کے بعد واٹس ایپ ایپلی کیشن سے ان کے تمام پیغامات اور ڈیٹا ( بشمول نمبرز) کو بھی ڈیلیٹ کردیا گیا۔
دوسری جانب اے ایف کی رپورٹ کے مطابق 11روز سے جاری اسرائیل اور غزہ کے لڑائی جھگڑے کے بعد ان کے 2 صحافیوں کے اکاؤنٹس کو بھی واٹس ایپ کی جانب سے بلاک کیا جاچکا ہے ۔
ادھر عرب میڈیا کے ’سینٹر آف ڈویلپمنٹ آف سوشل میڈیا‘ کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ اکاؤنٹ کو بلاک کرنا کوئی انوکھا واقعہ نہیں تھا، رواں ماہ ( 6 سے 19 مئی کے دوران) فلسطینوں کے ڈیجیٹل حقوق کی500 سے زائد بار خلاف ورزیوں کے واقعات سامنے آئے ہیں جس کے باعث فلسطینیوں کے اکاؤنٹس کو بلاک کرنا، انٹرنیٹ پر موجود مواد اور ہیش ٹیگز کو حذف کرنا یا چھپانا، پرانے مواد کو ڈیلیٹ کرنا اور انٹرنیٹ ایکٹیویٹی کم یا معطل کرنا شامل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C