ورلڈ پریس فریڈم ایوارڈ غزہ جنگ کی کوریج کرنے والے فلسطینی صحافیوں کے نام
👁️ 144 بار دیکھا گیا
ورلڈ پریس فریڈم ایوارڈ غزہ جنگ کی کوریج کرنے والے فلسطینی صحافیوں کے نام
نیو یارک (ڈیلی اردو/وی او اے/اے ایف پی) اقوامِ متحدہ کے سائنسی، ثقافتی اور تعلیمی ادارے (یونیسکو) نے ورلڈ پریس فریڈم ایوارڈ غزہ جنگ کے دوران خدمات انجام دینے والے صحافیوں کے نام کر دیا ہے۔
یونیسکو صحافیوں کی خدمات کے اعتراف میں ہر سال ‘گولرمو کانو ورلڈ پریس فریڈم پرائز’ کا اعلان کرتا ہے۔ رواں برس یونیسکو نے انٹرنیشنل جیوری آف میڈیا پروفیشنلز کی سفارش پر یہ اعزاز غزہ جنگ کے دوران خدمات انجام دینے والے صحافیوں کے نام کیا ہے۔
انٹرنیشنل جیوری آف میڈیا پروفیشنل کے سربراہ ماریکیو ویبل نے کہا ہے کہ اس تاریکی اور ناامیدی کے وقت ہم ان فلسطینی صحافیوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں جو پرخطر ماحول میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی صحافیوں کی خدمات کا اعتراف ان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے۔
نیویارک میں قائم صحافیوں کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم ‘ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس’ کے مطابق گزشتہ برس اکتوبر میں شروع ہونے والی غزہ جنگ کے دوران کم از کم 97 صحافی ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے 92 فلسطینی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزادیٔ اظہار کے لیے فلسطینی صحافیوں کی ہمت اور خدمت ہم پر قرض ہے۔
یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل اودرے آزولے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ورلڈ پریس فریڈم ایوارڈ ان صحافیوں کے لیے خراجِ تحسین ہے جنہوں نے مشکل اور خطرناک ماحول میں کام کیا ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے گزشتہ برس 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے شروع ہونے والی جنگ میں غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 34 ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
حماس کے حملے میں لگ بھگ 1200 افراد ہلاک اور 250 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ 129 یرغمالی حماس کی قید میں تھے جن میں سے 34 ہلاک ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C