ورکنگ باؤنڈری، کنٹرول لائن، افغان سرحد پر بہترین آپریشنل تیاریاں رکھی جائیں، آرمی چیف قمر باجوہ
👁️ 26 بار دیکھا گیا
ورکنگ باؤنڈری، کنٹرول لائن، افغان سرحد پر بہترین آپریشنل تیاریاں رکھی جائیں، آرمی چیف قمر باجوہ
راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عسکری حکام کو ہدایت کی ہے کہ ورکنگ باؤنڈری، کنٹرول لائن اور پاک افغان سرحد پر بھی بہترین آپریشنل تیاریاں رکھی جائیں۔
آرمی چیف نے یہ ہدایت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے اجلاس میں شرکا سے خطاب میں فی۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں دو روزہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل سٹاف افسران اور فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔
کانفرنس کے شرکا کو ملکی سیکیورٹی صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ افغان امن عمل میں پاکستان کی حمایت اور سرحد پر سیکیورٹی اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا کو چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ کانفرنس کے شرکا نے پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی غور کیا۔ اس موقع پر دنیا میں مختلف افواج کے زیر استعمال جدید ترین ملٹری ٹیکنالوجی پر بھی بریفنگ دی گئی۔
فارمیشن کمانڈرز نے مشرقی سرحد اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کرتے ہوئے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کے حق کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ عسکری حکام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے قبائلیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک میں استحکام کے لیے آپریشنز پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ فوج ملکی دفاع اور عوام کی خدمت ہر صورت جاری رکھے گی۔
آرمی چیف نے اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں کورونا وائرس، ٹڈی دل اور پولیو کے خاتمے کیلئے فارمیشنز کے کردار کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھیل اور تربیت میں بہترین کارکردگی پر منگلا اور ملتان کورز کو ٹرافیاں دیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باب المندب میں حوثی باغیوں کی مبینہ بارودی سرنگوں کی تنصیب، پہاڑوں میں خندقیں کھودنے کا انکشاف
16/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کو بڑا جانی نقصان، اہم عہدیدار ہلاک، درجنوں لاشیں اور زخمی پیچھے رہ گئے
16/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
صوابی میں پولیس سب انسپکٹر فائرنگ سے ہلاک، ملزمان فرار
16/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
کوئٹہ اور خضدار میں فائرنگ کے واقعات، دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک
16/September/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب میں آرامکو تنصیبات اور خمیس مشیط ایئر بیس پر حملوں کا دعویٰ
16/September/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کی سلامتی پر حملوں کی مذمت، مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون کارروائی پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف
16/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26301 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15548 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11832 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9143 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7424 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5184 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C