22/August/2024

وزیرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پنجاب اسمبلی کا جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ ہلاک

👁️ 34 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
وزیرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پنجاب اسمبلی کا جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ ہلاک

وزیرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پنجاب اسمبلی کا جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ ہلاک

لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے شہر وزیرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پنجاب اسمبلی کا جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پنجاب اسمبلی کا جونئیر سکیورٹی اسسٹنٹ عمیر طارق موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے وزیر آباد میں دریائے چناب کے قریب ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پنجاب اسمبلی کا جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

عمیر طارق 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، جس کا تعلق علاقہ ملکووال سے بتایا گیا۔

پولیس حکام نے کہا کہ واردات کے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C