وزیراعظم عمران خان نے خصوصی افراد کیلئے صحت سہولت پروگرام کا آغاز کردیا
👁️ 153 بار دیکھا گیا
وزیراعظم عمران خان نے خصوصی افراد کیلئے صحت سہولت پروگرام کا آغاز کردیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے خصوصی افراد کیلئے صحت سہولت پروگرام کا آغاز کردیا۔
اسلام آباد میں خصوصی افراد کیلئے ’صحت سہولت پروگرام‘ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افراد کی طرح قوموں کے بھی وژن ہوتے ہیں، ہمیں پاکستان کو مدینہ کی طرز کی فلاحی ریاست بنانا تھا لیکن ہم اس وژن سے دور ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست ماڈرن ریاست تھی جو انسانیت اور انصاف پر کھڑی تھی، ہم پاکستان کو وہ ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں رحم و انسانیت اور عدل و انصاف ہو، ان اصولوں پر عمل کرنے سے ہی اللہ پاکستان کو اوپر لے جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایشین ٹائیگر بننے کیلئے نہیں بنا تھا بلکہ ریاست مدینہ کے اصولوں اور شریعت پر عمل درآمد کے لیے بنا تھا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ایک چیز پر تفصیل سے کام کیا ہے، غریب گھرانے میں جب بیماری آتی ہے تو سارا گھر کا بجٹ تباہ کردیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 25 سے 40 فیصد لوگ پاکستان میں غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، غریب خاندانوں کو علاج معالجے کی سہولتیں دیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی زندگی بہتر کرنا حکومت کا کام ہے لہٰذا فیصلہ کیا ہے کہ کابینہ اجلاس میں ہر وزارت اپنا ایک کام بتائے گی جس سے عام آدمی کی زندگی بہتر ہوئی ہو۔وزیراعظم عمران خان نے تقریب میں خصوصی افراد میں صحت انصاف کارڈ بھی تقسیم کیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے ’احساس‘ کے نام سے غربت مٹاؤ پروگرام کا بھی آغاز کیا تھا۔اس پروگرام کے تحت طالب علموں کو گرانٹ، خواتین کی بہبود، مزدوروں اور کسانوں کیلئے آسان شرائط پر قرض دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C