وزیراعظم عمران خان یوم آزادی پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرینگے
👁️ 108 بار دیکھا گیا
وزیراعظم عمران خان یوم آزادی پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرینگے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کل مظفر آباد کا دورہ کریں گے جہاں وہ کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کل ( بروز یوم آزادی 14 اگست 2019) مظفر آباد جائیں گے اور قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ pic.twitter.com/J3mErgMVVQ
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) August 13, 2019
بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کیے جانے کے بعد سے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ ہے۔
قابض بھارتی حکمرانوں نے جموں و کشمیر میں ٹیلی فون، موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر رکھی ہے جب کہ وادی کے تمام تعلیمی ادارے بھی بند اور سینکڑوں کشمیری رہنما گھروں میں نظر بند یا گرفتار ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باوجود ہزاروں کشمیریوں نے گھروں سے باہر نکل کر مودی سرکار کے اقدامات کے خلاف مظاہرے کیے۔
حکومت پاکستان نے بھارتی اقدامات کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اب حکومت پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل یوم آزادی کے موقع پر مظفرآباد جائیں گے اور آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کل ( بروز یوم آزادی 14 اگست 2019) مظفر آباد جائیں گے اور قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
قبل ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ آزاد کشمیر پہنچ کر پتہ چلا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو کشمیر کے پارلیمان سے خطاب کی دعوت دی تھی لیکن 2 دن تک انتظار ہوتا رہا مگر وزیراعظم کشمیر گئے ہی نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11804 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C