وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بڑا انکشاف: “آئی ایس آئی اور ایم آئی نے طالبان کی پشت پناہی کی”
👁️ 523 بار دیکھا گیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بڑا انکشاف: “آئی ایس آئی اور ایم آئی نے طالبان کی پشت پناہی کی”
واشنگٹن (ش ح ط) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پاکستان کے ریاستی اداروں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب صوبائی حکومت نے نام نہاد "گڈ طالبان" کے خلاف کارروائیاں کیں اور انہیں علاقہ بدر کیا، تو بعد ازاں پاکستان کی دو بڑی خفیہ ایجنسیوں آئی ایس آئی اور ایم آئی نے مداخلت کرتے ہوئے ان عناصر کو "اپنے لوگ" قرار دے کر رہا کرنے کی درخواست کی۔
وزیراعلیٰ نے کہا: “ہم نے گڈ طالبان کے خلاف آپریشن کیا، انہیں نکالا، تو انٹر سروسز انٹیلی جنس (ISI) اور ملٹری انٹیلیجنس (MI) کے افسران نے کہا کہ یہ ہمارے لوگ ہیں، مہربانی کر کے انہیں چھوڑ دیں۔”
انہوں نے مزید کہا: “وردی کے ذریعے جنگ لڑیں، گڈ طالبان کی بات چھوڑیں۔ اگر ان کی واقعی ضرورت ہے تو انہیں وردی پہنا کر کشمیر میں بھیجیں، خیبر پختونخوا کے عوام پر مسلط نہ کریں۔”
علی امین گنڈا پور نے انکشاف کیا کہ جب ان کی حکومت نے مختلف علاقوں کو شدت پسند عناصر سے پاک کیا، تو انہی علاقوں میں بعد ازاں ان ہی عناصر کو دوبارہ لا کر بٹھایا گیا، اور ریاستی اداروں نے ان کی سرپرستی کی۔ “ہم نے قربانیاں دے کر علاقے خالی کرائے، لیکن انہی لوگوں کو دوبارہ لایا گیا، اور اداروں نے انہیں اپنا بنا لیا۔”
خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبے میں کسی بھی فیڈرل فورس کو آپریشن کی اجازت نہ دیں گے اور نہ ہی کوئی آپریشن قبول کریں گے، صوبے میں جو بھی کارروائیاں کی جارہی ہیں، ہمیں اُن میں اعتماد میں نہیں لیا جارہا۔
علی امین گنڈا پور نےکہا کہ امن و امان کے لیے آپریشن میں عوام اور فورسز کا نقصان ہے، گُڈ طالبان کی کوئی گنجائش نہیں، دہشت گردوں کے خلاف اب ڈرون استعمال نہیں ہوگا۔
وزیراعلیٰ خبیرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ بارڈر کی سیکیورٹی وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، وفاق اپنے فورسز کو بارڈر پر بھیج دے، قبائلی عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے تاحال پورے نہیں ہوئے، وفاق جلد این ایف سی بلائے، ہمیں قبائلی علاقوں کا حق دیا جائے، قبائلی علاقوں سے مقامی لوگوں کو صوبائی پولیس میں بھرتی کریں گے۔
ادھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ڈرون استعمال نہ کرنے کے بیان کو وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسترد کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنی ٹویٹ میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے صوبائی عہدیدار پر ڈی آئی خان میں طالبان کو ماہانہ چندہ دینے کا الزام عائد کیا۔ سوال کیا ایک اہم صوبائی عہدے دار طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے؟
خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے امن و امان کی صورتحال پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کا بائیکاٹ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 195 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4534 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2441 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C