وفاقی وزیرِ اطلاعات کا سنگین الزام: سہیل آفریدی کو وزیرِ اعلیٰ بنانے کا مقصد دہشتگردوں کو فری ہینڈ دینا!
👁️ 268 بار دیکھا گیا
وفاقی وزیرِ اطلاعات کا سنگین الزام: سہیل آفریدی کو وزیرِ اعلیٰ بنانے کا مقصد دہشتگردوں کو فری ہینڈ دینا!
اسلام آباد (ڈیلی اردو ) پاکستان کے وفاقی وزیرِ اطلاعات عطااللہ تارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کا سہیل آفریدی کو وزیرِ اعلیٰ نامزد کرنے کا مقصد دہشتگردوں کو خیبر پختونخوا میں فری ہینڈ دینا ہے۔
گذشتہ روز خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلیٰ نے گورنر خیبر پختونخوا کے نام اپنے استعفے میں لکھا کہ وہ اپنے قائد اور بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے حکم کے احترام میں وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔
جمعرات کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی کا انتشاری ٹولہ دہشتگردوں کا سہولت کار ہے اور آج خیبر پختونخوا کی سیاست بھی اسی چیز کے ارد گرد گھوم رہی ہے۔
انھوں دعویٰ کیا کہ گذشتہ روز مستعفی ہونے والے خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سے علی امین گنڈا پور سے رنجش یہ تھی کہ وہ ٹھیک طرح سے دہشتگردوں کی سہولت کاری نہیں کر پا رہے اور اُس حد تک یہ مشن پورا نہیں کر سکے جس کی پی ٹی آئی کے بانی کو امید تھی۔
عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا کے نامزد وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی مجرمانہ ذہنیت کے حامل ہیں اور ان پر متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔ تاہم انھوں نے سہیل آفریدی پر درج مقدمات کے بارے میں تفصیل فراہم نہیں کیں۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ’خیبر پختونخوا کی حکومت اور تحریکِ انصاف کو واضح کر دوں کہ پاکستان کی سکیورٹی پالیسی اسلام آباد میں بنتی ہے اور اور بنتی رہے گی، پاکستان کی سکیورٹی پالیسی کابل میں نہیں بنے گی۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 209 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9005 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4889 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4413 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3752 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3625 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2613 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C