11/December/2019

وکلا، ڈاکٹرز کشیدگی: لاہور میں رینجرز کے 10 پلاٹون اور دو کمپنیاں طلب

👁️ 135 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
وکلا، ڈاکٹرز کشیدگی: لاہور میں رینجرز کے 10 پلاٹون اور دو کمپنیاں طلب

وکلا، ڈاکٹرز کشیدگی: لاہور میں رینجرز کے 10 پلاٹون اور دو کمپنیاں طلب

لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی سی آئی) میں وکیلوں کے حملے کے بعد لاہور شہر میں کشیدہ حالات کے پیش نظر غیر معینہ مدت کیلئے رینجرز کو طلب کر لیا گیا۔

وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے ڈی جی رینجرز پنجاب کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شہر کے اہم مقامت کی حفاظت کے رینجرز کے 10 پلاٹون اور دو کمپنیاں بھیجی جائیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق رینجرز کی ایک ایک پلاٹون گورنر ہاؤس، پنجاب اسمبلی، جی پی او چوک، سول سیکرٹریٹ، ایوانِ عدل، سپریم کورٹ رجسٹری، ہائیکورٹ، آئی جی آفس اور پی آئی سی میں تعینات ہوں گی جبکہ دو کمپنیاں ریزرو میں رکھی جائیں گی۔

خیال رہے کہ وکلاء کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے میں خاتون سمیت 3 مریض بروقت علاج نہ ملنے پر انتقال کرگئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C