ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم 15 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی
👁️ 187 بار دیکھا گیا
ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم 15 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی
لاہور( سپورٹس رپورٹر ) ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم 15 سال بعد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطٓابق ویسٹ انڈیز اور پاکستان ویمن ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا انعقاد 31 جنوری سے ہونے جا رہا ہے، تینوں ٹی ٹوینٹی میچز کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مہمان ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے کے لیے 15 سال بعد پاکستان آرہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز 31 جنوری، یکم فروری اور 3 فروری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کے تین ایک روزہ میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے
پاکستان میں ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کے تین ایک روزہ میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔
ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا دورہ پاکستان ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب ایک اور قدم ہے، اس سے قبل زمبابوے نے 2015 میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل سیریز پاکستان میں کھیلی تھی۔
آخری مرتبہ ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے مارچ 2004 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے دوران ٹیسٹ سیریز کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگئی تھی 7 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز ویسٹ انڈیز نے 5-2 سے اپنے نام کی تھی۔
واضح رہے کہ فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون کی ٹیم نے 2017 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور تین ٹی ٹویںٹی میچز کھیلے جبکہ سری لنکا نے بھی اسی سال پاکستان میں ایک ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C