ٹانک : محسود مارکیٹ میں فائرنگ، 2 دہشتگرد ہلاک، امن کمیٹی کا ایک رکن بھی ہلاک
👁️ 150 بار دیکھا گیا
ٹانک : محسود مارکیٹ میں فائرنگ، 2 دہشتگرد ہلاک، امن کمیٹی کا ایک رکن بھی ہلاک
ٹانک(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع ٹانک میں محسود مارکیٹ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک جبکہ امن کمیٹی کا ایک رکن بھی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقامی امن کمیٹی کے ارکان کو علاقے میں تین دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر انہوں نے مشتبہ مقام کی جانب پیش قدمی کی۔ اسی دوران تینوں دہشتگرد ایک دکان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ امن کمیٹی کے ارکان سے ان کا سامنا ہوگیا، جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرا دہشتگرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ فائرنگ کے دوران امن کمیٹی کا رکن عدنان بھی ہلاک جبکہ خبیب زخمی ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز بھی موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے بعد علاقے کو کلیئر کردیا گیا۔
ہلاک ہونے والے دونوں دہشتگردوں کی لاشیں شناخت اور قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ٹانک منتقل کردی گئی ہیں۔
سکیورٹی اداروں اور مقامی امن کمیٹیوں کی جانب سے ٹانک اور گردونواح میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ مقامی سطح پر سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کو بھی دہشتگردی کے خلاف اقدامات میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C