ٹانک میں اغواء شدہ سرکاری اہلکاروں کو قبائلی عمائدین کے ذریعے بازیاب کرا لیا گیا
👁️ 112 بار دیکھا گیا
ٹانک میں اغواء شدہ سرکاری اہلکاروں کو قبائلی عمائدین کے ذریعے بازیاب کرا لیا گیا
پشاور(ڈیلی اردو )خیبرپختونخواہ ضلع ٹانک میں حالیہ اغواء کے واقعے میں لاپتہ ہونے والے پانچ سرکاری اہلکاروں کو مقامی جرگے کی کوششوں کے نتیجے میں بازیاب کرا لیا گیا۔ یہ واقعہ رواں ماہ کی ابتدا میں پیش آیا تھا جب ناکہ بندی کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان اہلکاروں کو زبردستی اپنے ہمراہ لے جایا تھا۔
ذرائع کے مطابق، واقعے کے بعد مقامی قبائلی عمائدین اور پولیس نے مشترکہ حکمت عملی اپناتے ہوئے اغواء کاروں سے مذاکرات کا آغاز کیا۔ مسلسل کوششوں کے بعد اغواء کاروں نے آج صبح تقریباً پانچ بجے تمام مغوی اہلکاروں کو بحفاظت رہا کر دیا، جنہیں جرگے کے زریعے مقامی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔
رہائی پانے والے اہلکاروں میں عدنان ولد نواب، شعیب ولد مرزل، خانے ولد عباد، رضوان ولد سارکہ اور گوہر علی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اہلکار عسکری اداروں سے وابستہ تھے، تاہم ان کی رہائی پر کسی قسم کی تاوان یا جھڑپ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
علاقے میں اس پیشرفت کو جرگہ سسٹم اور مقامی روایت پر مبنی ثالثی کی کامیاب مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نتن یاہو کا خفیہ دورہ ابوظبی، اماراتی صدر سے ملاقات کی تصدیق
28/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
افغانستان میں شیعہ برادری کے مذہبی و سماجی مراکز پر پابندیاں، طالبان کی پالیسی پر تشویش
28/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی پر ٹی ٹی پی سے تعلق اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزامات، وفاقی وزراء
28/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ٹانک میں ٹریفک پولیس وین پر فائرنگ، 3 اہلکار ہلاک، 2 افراد زخمی
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثیوں پر حملوں کے بعد ایران کا ردعمل، 4 ایرانی ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی، متعدد پناہ گاہیں مسمار
28/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5299 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C