ٹانک میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں تحریک طالبان پاکستان کے 4 مبینہ شدت پسند ہلاک
👁️ 30 بار دیکھا گیا
ٹانک میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں تحریک طالبان پاکستان کے 4 مبینہ شدت پسند ہلاک
ٹانک (نمائندہ ڈیلی اردو) سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان گنڈا پور گروپ کے 4 مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی فورسز ٹانک میں رات گئے سرچ آپریشن میں مصروف تھیں کہ رنوال کے مقام پر شدت پسندوں سے آمنا سامنا ہوگیا۔ شدت پسند 7 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ جن کی تعداد 21 کے قریب تھی۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ اس دوران دو راہگیر بھی زخمی ہوئے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1577167789265408000?t=8Q2d-h3_oJ-nFNUf0q-pVg&s=19
ڈی پی او ٹانک کے مطابق شدت پسندوں کے قبضے سے خود کار ہتھیار اور 7 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، جب کہ دہشت گردوں کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے، جس کے بعد سکیورٹی فورسز کا علاقہ میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ ہلاک ہونے والے ایک شدت پسند کی شناخت محمد زبیر کے نام سے ہوئی، مبینہ مقابلے کے دوران شدت پسند سات موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے، ہلاک ہونے والے شدت پسندوں سے 3 عدد کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ اور ایک عدد راکٹ لانچر برآمد ہوا ہے۔
اس سے قبل، گزشتہ ہفتے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں دو شدت پسندوں کو ہلاک کردیا تھا، مارے گئے شدت پسند سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
یمن : تعز، لحج اور مارب کے محاذوں پر شدید لڑائی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور نقصانات کی اطلاعات
19/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران نے مذاکرات کے لیے شرائط امریکہ تک پہنچا دیں، ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے: محسن رضائی
19/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
باب المندب کے قریب حوثیوں کی عسکری سرگرمیاں، ایرانی ماہرین کی آمد اور ریڈار تنصیب کا دعویٰ
19/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران میں اسرائیلی جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی
19/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15563 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C