ٹانک میں ٹریفک پولیس وین پر فائرنگ، 3 اہلکار ہلاک، 2 افراد زخمی
👁️ 139 بار دیکھا گیا
ٹانک میں ٹریفک پولیس وین پر فائرنگ، 3 اہلکار ہلاک، 2 افراد زخمی
ٹانک (ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع ٹانک کے علاقے وزیرآباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ٹریفک پولیس کی وین پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار اہلکار کانسٹیبل گل امین خان، ڈرائیور فیاض الدین، اور سلیم شاہ (عرف قریشی) ہلاک جبکہ 2 افراد قیصر محمد اور ظفر حسین زخمی ہوگئے
مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹریفک پولیس اہلکار سرکاری فرائض انجام دے رہے تھے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ زخمی ہونے والوں میں ایک مجذوب شخص بھی شامل بتایا گیا ہے۔
واقعے کے بعد ہلاک ہونے والے اہلکاروں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ٹانک منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری اور ان کے فرار کے ممکنہ راستوں کا سراغ لگانے کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ حملہ آوروں کی شناخت اور حملے کے محرکات کا تعین کیا جارہا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C