ٹانک میں گومل پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ، ایس ایچ او شدید زخمی
👁️ 28 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گومل پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ، ایس ایچ او شدید زخمی
ٹانک (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس اسٹیشن گومل پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن گومل پر رات گئے دہشت گردوں نے چاروں اطراف سے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے پولیس اسٹیشن کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، پولیس کی جانب سے بروقت جواب سے شرپسند عناصر اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہوگئے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1715690908807782463?t=DFGqVn2CU9KDdtqYNZ7Yuw&s=19
پولیس کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا، دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او تھانہ گومل اصغر خان وزیر گردن پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے، جس کو علاج کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے۔
ٹانک کے علاقے گومل میں واقع پولیس تھانے پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کردیا، حملے میں ایس ایچ او اصغر وزیر زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حملہ آوروں کی جانب سے بھاری ہتھیار استعمال کئے گئے، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور زخمی ایس ایچ او اصغر کو سی ایم ایچ ڈی آئی خان روانہ کردیا گیا، جب کہ علاقے سے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
پزشکیان کا ٹرمپ کو جواب، ایران مذاکرات کیلئے تیار مگر دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا
23/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
23/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
ایک سال میں افغانستان پر پاکستان کے 15 فضائی حملے، 364 شہری ہلاک 346 زخمی ہوئے، افغان میڈیا
23/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈر تراب محسود ہلاک
23/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ٹی ٹی پی کمانڈر امیر بادشاہ ہلاک
23/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9168 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7450 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5246 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C