ٹی ٹی پی اور داعش کی بڑھتی ہوئی دہشتگردی عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، نگراں وزیراعظم کاکڑ
👁️ 57 بار دیکھا گیا
ٹی ٹی پی اور داعش کی بڑھتی ہوئی دہشتگردی عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، نگراں وزیراعظم کاکڑ
نیو یارک (ڈیلی اردو) پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش کی بڑھتی ہوئی دہشتگردی عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، امریکا سمیت دنیا کی بڑی فوجی طاقتیں 20 سال تک افغان سرزمین پر موجود رہیں۔
براہِ راست: نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ تھنک ٹینک کونسل آف فارن ریلیشنز سے گفتگو کررہے ہیں۔ https://t.co/VTY7Jt6aAd
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 21, 2023
نیویارک میں معروف تھنک ٹینک کونسل آف فارن ریلیشز سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ نگراں حکومت کا مینڈیٹ ہے کہ آزادانہ انتخابات کاعمل مکمل کرائے، پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت کو فروغ دیا جائے گا، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستانی طلباء امریکا کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں، تقریباً 10 لاکھ پاکستانی امریکا میں مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوئیں، پاکستان گزشتہ سال آںے والے تباہ کن سیلاب کے بعد بحالی کے لیے کوشاں ہے، پاکستان خطےمیں امن اور استحکام کو ضروری سمجھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے روابط کا خواہاں ہے، بھارتی یکطرفہ اقدامات سے خطے کو غیریقینی صورتحال کا سامنا ہے، جموں و کشمیر میں بھارت آبادی کے تناسب کو بدلنے کی کوشش کررہا ہے، نئے جمہوری دور کے حوالے سے پرامید ہیں کہ خطے میں تعلقات مزید بہترہوں گے۔
اپنے خطاب میں انوار الحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ منتخب حکومت کے آنے تک نگراں حکومت آئینی حیثیت رکھتی ہے، نگراں حکومت کا کام آزاد اورغیرجانبدار انتخابات کا عمل مکمل کرانا ہے، انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن تاریخ اور شیڈول کا اعلان کرتا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ عام انتخابات جنوری میں ہوں گے۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ افغان حکومت کے ساتھ بعض معاملات پر تعاون کی فضا موجود ہے، کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، افغانستان میں انسانی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی قوت برسوں موجود رہی، امریکا سمیت دنیا کی بڑی فوجی طاقتیں 20 سال تک افغان سرزمین پر موجود رہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں یومیہ بنیاد پر ہمارے بہادر فوجی اورعوام دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں، افغانستان میں پائیدار امن چاہتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C