ٹیکس اورمہنگائی کے خلاف انجمن تاجران پاکستان کی کال پر ملک بھر میں ہڑتال
👁️ 209 بار دیکھا گیا
ٹیکس اورمہنگائی کے خلاف انجمن تاجران پاکستان کی کال پر ملک بھر میں ہڑتال
لاہور + اسلام آباد + پشاور + کراچی + کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اضافی ٹیکس، مہنگائی اور اس حوالے سے حکومتی معاشی پالیسی کے خلاف انجمن تاجران پاکستان کی کال پر ملک بھر کے تاجروں نے ہڑتال کی جبکہ تاجروں کے کچھ گروپوں نے ہڑتال سے اظہار لاتعلقی کی۔
اسلام آباد ،کراچی، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں تاجروں نے کاروبار جزوی طور پر بند کررکھے ہیں اور مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
سینیئر نائب صدر انجمن تاجران سندھ نے صوبے بھر میں شٹرڈائون ہڑتال کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ نے غریب عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، ہڑتال وفاقی حکومت کو آئینہ دکھا دے گی۔
کراچی میں انجمن تاجران، تاجر ایکشن کمیٹی اور صدر طارق روڈ الائنس کی کال پر مارکیٹیں بند رہیں جبکہ شہر کی چھوٹی بڑی دکانیں بھی بند رہیں۔راجن پور اور شورکٹ میں بھی انجمن تاجران کی جانب سے ٹیکسز کیخلاف مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی۔
ادھر ملتان میں آل پاکستان انجمن تاجران، ٹریڈرزالائنس، چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کی جانب سے ہڑتال کی کال پر کاروبار بند رہا۔ملتان کے علاقے گھنٹہ گھر،حسین آگاہی،گلگشت، ممتازآباد، گلشن مارکیٹ میں تمام دکانوں پر تالے پڑے رہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی تاجر برادری کی جانب سے ٹیکسس میں اضافے کے خلاف شٹر ڈان ہڑتال کی گئی۔
لاہور میں آل پاکستان انجمن تاجران اور کار ڈیلرز نے ہڑتال کی جبکہ کیمسٹ ریٹیلرز نے مارکیٹیں اور دکانیں کھلی رکھیں، فلور ملز ایسوسی ایشن نے 17جولائی تک ہڑتال موخرکر دی ہے۔ملک بھر کی تاجر برادری کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ہڑتال سے بھاگنے والے تاجر تاجروں کے غدار ہوں گے، ہڑتال اب ہماری نہیں ملک بھر کے 31لاکھ تاجروں کی ملکیت ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C