پابندیاں ہٹیں تو ایٹمی ڈیل ممکن، ایران کا امریکا کو پیغام
👁️ 212 بار دیکھا گیا
پابندیاں ہٹیں تو ایٹمی ڈیل ممکن، ایران کا امریکا کو پیغام
تہران (ڈیلی اردو) ایران نے ایک بار پھر عندیہ دیا ہے کہ اگر امریکہ پابندیاں اٹھانے پر بات چیت کے لیے آمادہ ہو تو وہ جوہری معاہدے تک پہنچنے کے لیے لچک دکھا سکتا ہے۔
ایران کے نائب وزیرِ خارجہ مجید تخت روانچی نے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر امریکی حکام سنجیدگی دکھائیں تو ایران سے معاہدے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
ایرانی نائب وزیرِ خارجہ نے کہا کہ تہران نے 60 فیصد تک افزودہ یورینیم کو کم درجے پر لانے کی پیشکش کی ہے جو اس کی جانب سے سمجھوتے کی آمادگی کا ثبوت ہے۔ یہ سطح ہتھیاروں کے معیار کے قریب سمجھی جاتی ہے، جس کے باعث خدشات پیدا ہوئے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی جانب بڑھ رہا ہے. تاہم ایران اس الزام کی مسلسل تردید کرتا آیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گیند اب امریکہ کے کورٹ میں ہے، اسے ثابت کرنا ہے کہ وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے اگر وہ سنجیدہ ہے تو ہم یقیناً کسی سمجھوتے کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا اب بال امریکہ کے کورٹ میں ہے، اسے ثابت کرنا ہے کہ وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے اگر وہ سنجیدہ ہے تو ہم یقیناً کسی سمجھوتے کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔
امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ مذاکرات میں تعطل ایران کی وجہ سے ہے۔ ہفتے کے روز امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ چاہتے ہیں .تاہم ایران کے ساتھ ڈیل کرنا بہت مشکل ہے۔
واضح رہے کہ ایران مسلسل یہی مؤقف اپناتا آیا ہے کہ اس پر حملہ ہوا تو خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو جائز ہدف سمجھا جائے گا۔
امریکی فوج کی خطے میں تعیناتی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام خطے کے ممالک سے مسلسل رابطے میں ہیں اور سب جنگ کی مخالفت پر متفق اور صدر ٹرمپ کو جنگ سے گریز کا پیغام دے چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران سفارت کاری کے ذریعے پیش رفت کا خواہاں ہے تاہم سو فیصد یقین نہیں کیا جاسکتا. اس لیے چوکنا رہنا ضروری ہے۔
مجید تخت روانچی کا کہنا تھا کہ ایران جنیوا میں ہونے والے اگلے دور میں بہتر حل کی امید کے ساتھ شریک ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی پوری کوشش کریں گے، لیکن دوسرے فریق کو بھی ثابت کرنا ہوگا کہ وہ سنجیدہ ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور اگر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تو ٹرمپ ان سے ملاقات کے لیے تیار ہوں گے۔
مارکو روبیو نے مشرق وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کے فیصلے کو احتیاطی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایران کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے .جس سے بڑا تنازع پیدا ہونے کا خدشہ ہو۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C