پاراچنار: 5 سالہ گل سکینہ کی قبر کشائی، ڈاکٹرز نے پوسٹمارٹم کیلئے نمونے حاصل کرلیے
👁️ 74 بار دیکھا گیا
پاراچنار: 5 سالہ گل سکینہ کی قبر کشائی، ڈاکٹرز نے پوسٹمارٹم کیلئے نمونے حاصل کرلیے
پاراچنار (محمد صادق) ضلع کرم میں لوکل مجسٹریٹ اور پولیس کے ہمراہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کی ٹیم نے ڈی این اے کیلئے سکول کی پانچ سالہ طالبہ گل سکینہ کی قبر کشائی کی۔ رشتہ داروں نے تحقیقاتی عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی این اے کا رزلٹ جلد دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 13 نومبر کو خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے سرحدی علاقے پیواڑ غنڈیخیل میں سرکاری سکول کی پانچ سالہ طالبہ گل سکینہ کو نامعلوم افراد نے زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کا انکشاف ہونے کے بعد متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہیں۔
خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کی ٹیم نے ڈی این اے کے نمونے حاصل کرنے کے لئے پولیس اور سول جج محمد اصغر کے ہمراہ قبر کشائی کی اور ڈی این اے کے لئے نمونے لاہور بھجوا دیئے گئے۔
عدالتی احکامات پر قبائلی اضلاع میں قبر کشائی کا پہلا واقعہ ہے۔
گل سکینہ کے چچا قیصر علی، سردار علی اور دیگر رشتہ داروں نے پاراچنار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور بھرپور تعاون پر ڈی پی او کرم، پولیس اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر گل سکینہ کے رشتہ داروں نے مطالبہ کیا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج جلد دئیے جائیں تاکہ اصل ملزموں کو بروقت سزا مل سکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5109 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C