پاراچنار: دل دہلانے والا واقعہ، پیواڑ میں 5 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل
👁️ 75 بار دیکھا گیا
پاراچنار: دل دہلانے والا واقعہ، پیواڑ میں 5 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل
پاراچنار (محمد صادق) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے سرحدی علاقے پیواڑ میں درندہ صفت قاتل نے پانچ سالہ بچی گل سکینہ کو ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔ والدین نے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کے سرحدی علاقے پیواڑ غنڈیخیل سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ قبائلی گل علی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی نواسی پانچ سالہ گل سکینہ گاؤں کے سرکاری سکول کے پہلی جماعت میں پڑھ رہی تھی، گذشتہ روز معمول کے مطابق جب سکول سے گھر واپس نہیں آئی تو ہم نے بچی کی تلاش شروع کردی۔ کئی گھنٹے تلاش کے بعد بچی کی لاش پانی کے ایک چھوٹے تالاب سے برآمد ہوئی۔ بچی کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا جہاں پر میڈیکل رپورٹ سے معلوم ہوا کہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق بچی کے جسم پر کہیں پر زخم کے نشان نہیں ہے بچی کے والد وارث علی فرنٹیئر کور میں لانس نائیک کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور بچی کی والدہ کا انتقال چار سال پہلے ہوا تھا۔ والدہ کی انتقال کے بعد دادی بچی کی پرورش کررہی تھی۔ اس دلخراش واقعے کے بعد بچی کی دادی کومہ میں چلی گئی ہے۔ بچی کے دادا گل علی اور رشتہ دار سردار علی نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کا مقامی انتظامیہ پولیس اور چیف جسٹس اور پاک فوج فوری طور نوٹس لیں اور واقعے کے حوالے سے تحقیقات کرکے کیس میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے۔
دوسری جانب ڈی پی او ضلع کرم رحیم شاہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سکول کے دو چوکیدار شک کی بنیاد پر گرفتار کرلئے اور واقعے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3368 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C