پاراچنار: پاک افغان خرلاچی بارڈر چار ماہ بعد کھول دیا گیا
👁️ 85 بار دیکھا گیا
پاراچنار: پاک افغان خرلاچی بارڈر چار ماہ بعد کھول دیا گیا
پاراچنار (محمد صادق) افغانستان کے ساتھ صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کا خرلاچی ٹرمینل تجارت کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا۔ پاک فوج کے بریگیڈیئر نجف عباس نے کہا ہے کہ خرلاچی میں بارڈر مارکیٹ اور کلینک کی تعمیر کے ساتھ تمام تر سہولیات دینے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
تاجر رہنما مصائب حسین کے مطابق کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر چار ماہ تک خرلاچی افغان بارڈر چار ماہ تک بند رہا جس سے تاجروں اور کاروباری لوگوں کے علاوہ مزدور طبقے جو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بارڈر دوبارہ کھولنے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔
صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس کا کہنا تھا کہ بارڈر کھولنے کے بعد خرلاچی ٹرمینل پر تجارت شروع ہوگئی ہے اور کورونا وائرس سے بچنے کے لئے تمام تر ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔
بریگیڈیئر نجف عباس کا کہنا تھا کہ خرلاچی بارڈر پر بارڈر مارکیٹ اور کلینک کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور یوٹیلیٹی سٹورز سمیت مختلف وئیر ہاؤسز بھی خرلاچی ٹرمینل پر قائم کرنے کے لئے منصوبہ بندی ہورہی ہے۔
تاجر رہنماؤں مبین حسین اور زرتاج علی نے بتایا کہ خرلاچی بارڈر تجارت کے لئے کھولنا خوش آئیند اقدام ہے تاہم دوسرے ٹرمینلز کی طرح خرلاچی ٹرمینل آمد و رفت کیلئے بھی کھول دی جائے تاکہ کابل کے قریب ترین خرلاچی کے ٹرمینل کے راستے تجارت کے ساتھ ساتھ آمد و رفت بھی ہوسکے۔ تاجر رہنماؤں نے بارڈر پر بہترین سیکورٹی انتظامات پر فورسز کا شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 3 بچے ہلاک، خواتین و بچوں سمیت 7 افراد زخمی
02/July/2026 👁️ 217 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8878 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4671 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3498 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2495 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2254 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1945 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C