پاراچنار: کرم میں اراضی تنازعہ پر جھڑپ، 4 افراد ہلاک، 10 سے زائد زخمی
👁️ 76 بار دیکھا گیا
پاراچنار: کرم میں اراضی تنازعہ پر جھڑپ، 4 افراد ہلاک، 10 سے زائد زخمی
پاراچنار (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے علاقہ بوشہرہ میں اراضی تنازعے پر جھڑپ میں 4 افراد ہلاک جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
اپر کرم کے علاقہ بوشہرہ میں جائیداد کے تنازعے پر دو قبائل آپس میں لڑ پڑے اور فائرنگ کا تبادلہ شروع کیا اور ذاتی مسئلے کو مزید پھیلانے کیلئے پاراچنار شہر پر بھی راکٹوں اور میزائلوں سے حملہ کر دیا جس سے کئی گھروں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ بعدازاں اس لڑائی میں دونوں خاندانوں کے قبائل بھی کود پڑے۔
گذشتہ روز عمائدین ضلعی انتظامیہ اور پولیس اور سیکورٹی فورسز و پارلیمنٹیرینز کے مابین جرگہ فائر بندی پر رضامند ہو گیا تھا تاہم رات کو بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، فائرنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر اب تک چار افراد ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
سماجی رہنماء عبدالخالق پٹھان قیام امن کیلئے قرآن مجید اور سفید جھنڈا ہاتھ میں لئے پاراچنار پہنچ گئے جہاں میر افضل خان طوری اور دیگر سماجی رہنماؤں کے ہمراہ امن دھرنا شروع کر دیا، بعد ازاں مختلف علاقوں سے نوجوان اور عمائدین دھرنے میں پہنچنا شروع ہو گئے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ اخلاق حسین، علامہ مزمل حسین، علامہ تجمل حسین، محمود جان، شفیق مطہری، علامہ ساجد حسین، حاجی جمیل اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ وہ بدامنی سے تنگ آ چکے ہیں اور اپنے علاقے میں امن چاہتے ہیں، انتظامیہ چھوٹے چھوٹے مسائل بروقت حل کرے تاکہ اس قسم کی صورتحال کا سامنا نہ ہو۔
واضح رہے کہ فاٹا انضمام کے بعد کرم، خیبر، مہمند اور وزیرستان سمیت ضم اضلاع کے بیشتر علاقوں میں اراضی تنازعات پر وقتاً فوقتاً اس طرح کی صورتحال سامنے آتی رہی ہے۔ اس سے قبل جولائی 2020 میں ضلع کرم ہی میں دو قبیلوں، بالش خیل ابراہیم زئی اور پاڑہ چمکنی، کے مابین پانچ روزہ خونریز جھڑپیں ہوئیں تھیں جن میں فریقین کے 15 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
بعدازاں قانون نافذ کرنے والے ادارے، پارلیمنٹرینز اور عمائدین فریقین کے مابین جھڑپیں رکوانے میں کامیاب ہو گئے تھے، فائر بندی کے اعلان کے بعد پاک فوج، پولیس اور ایف سی کے دستے بالش خیل ابراہیم زئی اور پاڑہ چمکنی کے علاقوں میں گئے اور فریقین کے مسلح افراد کو مورچوں سے ہٹا دیا تھا۔
اسی طرح رواں برس مئی میں قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا گورگورے میں زلی خیل اور خوجل قبائل کے مابین زمینی تنازعہ پر حالات کشیدہ، ایک دوسرے کیخلاف دونوں قبائل کے ہزاروں افراد مورچہ زن ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں 2 افرد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C