پانچ یورپی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی، یورپی یونین کی شدید مذمت
👁️ 209 بار دیکھا گیا
پانچ یورپی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی، یورپی یونین کی شدید مذمت
واشنگٹن/برسلز (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) یورپی یونین نے امریکہ کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے تحتیورپی یونین کے رکن ممالک کے پانچ شہریوں کے امریکہ کے سفر اور امریکہ میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ان پانچ یورپی شہریوں میں یونین کے سنگل مارکیٹ سے متعلقہ امور کے نگران سابق کمشنر تھیئری بریٹوں بھی شامل ہیں۔
برسلز میں یورپی یونین کے صدر دفاتر سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق یورپی یونین کی کونسل کے صدر انٹونیو کوسٹا نے بدھ 24 دسمبر کے روز کہا کہ یورپی یونین کے لیے واشنگٹن کا یہ اقدام اس لیے ’’ناقابل قبول‘‘ ہے کہ ’’اتحادیوں، پارٹنرز اور دوستوں کے مابین ایسا بالکل نہیں کیا جاتا۔‘‘
کوسٹا نے ان سفری پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا، ’’یورپی یونین آزادی اظہار رائے، منصفانہ اصولوں اور اپنی ریگولیٹری خود مختاری کے معاملے میں اپنے دفاع کے بنیادی اصول پر سختی سے قائم ہے۔‘‘
یورپی یونین کے شہریوں پر انہی امریکی سفری پابندیوں کے تناظر میں یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین نے کہا ہے، ’’آزادی اظہار رائے یورپی جمہوری معاشروں کی ترقی اور مضبوطی کی ایسی بنیاد ہے، جس سے کوئی انحراف نہیں کیا جا سکتا۔‘‘
فرانسیسی صدر ماکروں کی طرف سے بھی شدید تنقید
فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے بھی پانچ یورپی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر عائد کردہ پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کے سابق کمشنر تھیئری بریٹوں، جس کا تعلق فرانس سے ہے، کی بھرپور اور غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔
ماکروں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’میں نے اس پابندی کے بعد خاص طور پر سابق کمشنر بریٹوں سے بات کی ہے اور یورپ کے لیے ان کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔‘‘
فرانسیسی صدر نے لکھا، ’’ہم ہار نہیں مانیں گے اور یورپ کی خود مختاری اور یورپی شہریوں کی آزادی کی ہمیشہ حفاظت کرتے رہیں گے۔‘‘
امریکی محکمہ خارجہ نے کل منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ تھیئری بریٹوں اور چار دیگر یورپی ایکٹیوسٹس کو اس لیے امریکہ میں داخلے کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی کارکردگی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہوئے یورپ میں ایسی آراء کو سینسر کرنا چاہتے ہیں، جن کے وہ خود مخالف ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4529 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2080 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C