18/July/2025

پاک افغان باڈر، دراندازی کی کوشش کرنے والے 5 افراد اگرفتار

👁️ 232 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاک افغان باڈر، دراندازی کی کوشش کرنے والے 5 افراد اگرفتار

پاک افغان باڈر، دراندازی کی کوشش کرنے والے 5 افراد اگرفتار

پشاور (ڈیلی اردو) پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے مغربی سرحد سے دریا کے راستے دراندازی کی کوشش کرنے والے پانچ مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کر کے ممکنہ دہشتگرد حملے کو ناکام بنا دیا۔

 

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مغربی سرحد پر دریا کے کنارے مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع پر فوری ردعمل دیا اور علاقے میں اہم مقامات پر ناکہ بندی کر دی۔ پانچوں مشتبہ افراد جب عزیز خیل اور منڈی خیل کی سمت بڑھنے لگے تو انہوں نے گاؤں بسی خیل کی ایک مسجد میں پناہ لینے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے برق رفتاری سے مسجد کا گھیراؤ کر لیا۔

 

بغیر کسی مزاحمت کے تمام پانچوں مشتبہ افراد نے ہتھیار ڈال دیے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ تمام گرفتار افراد افغان شہری ہیں، جن کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔ ان میں سے تین افراد کے پاس افغان شناختی کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ دستیاب شواہد اور نقل و حرکت کے انداز سے شبہ ہے کہ یہ ممکنہ خودکش حملہ آور تھے، جنہیں پاکستان کے اندر کارروائیوں کے لیے بھیجا گیا تھا۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C