پاک-افغان سرحد پر شدید جھڑپیں، بھاری ہلاکتوں کے دعوے
👁️ 587 بار دیکھا گیا
پاک-افغان سرحد پر شدید جھڑپیں، بھاری ہلاکتوں کے دعوے
اسلام آباد (ڈیلی اردو ) پاکستان اور افغانستان میں طالبان کی افواج اور پاکستانی فوج کے درمیان سنیچر اور اتوار کی شب ڈیورنڈ لائن پر متعدد مقامات پر شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں جانب جانی و مالی نقصان کے دعوے سامنے آئے ہیں۔
افغان طالبان کی جانب سے حملے
طالبان کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فوج کی حالیہ کارروائیوں کے ردعمل میں افغان سرزمین سے پاکستانی چوکیوں پر بڑے پیمانے پر جوابی حملے کیے گئے۔ طالبان کے مطابق یہ کارروائیاں مشرقی صوبے کنڑ، جنوب مشرقی خوست، پکتیا، پکتیکا اور جنوبی ہلمند میں کی گئی ہیں۔
طالبان وزارت دفاع نے کہا کہ حملے شام کے وقت ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے کیے گئے، جس کے بعد دونوں جانب شدید لڑائی شروع ہوئی۔ طالبان کے مطابق اگر صورتِ حال مزید کشیدہ ہوئی تو اس کے نتائج کی ذمہ داری پاکستانی فوج پر عائد ہوگی۔
پاکستان کا 19 افغان پوسٹوں پر قبضہ کا دعوی
پاکستانی عسکری ذرائع نے افغان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان افواج نے انگور اڈہ، باجوڑ، کرم، دیر، چترال اور بلوچستان میں بارام چاہ پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پاکستانی فوج نے ان حملوں کا بھرپور اور شدید جواب دیتے ہوئے متعدد افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد افغان فوجی ہلاک اور طالبان فورسز کی تشکیلیں تتر بتر کر دی گئیں، جبکہ طالبان اپنی متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان نے افغان سرحد پر موجود 19 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے، جہاں سے مبینہ طور پر پاکستان پر حملے کیے جا رہے تھے۔
قبائلی ضلع باجوڑ کے سامنے کنڑ کے علاقے میں واقع ایک افغان پوسٹ تازہ جھڑپوں کے دوران مکمل طور پر تباہ کر دی گئی۔
جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ کے قریب ایک افغان پوسٹ بھی پاک فوج کے بھرپور جواب کے بعد مکمل طور پر تباہ ہو گئی، افغان فوجی پوسٹ چھوڑ کر فرار ہوگئے، اور پوسٹ میں آگ بھڑک اُٹھی۔
کرم اور بلوچستان میں جھڑپیں
پاکستانی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاڑہ چنار کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ ایک زخمی لایا گیا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق افغانستان کی طرف سے کرم پر تین اطراف سے حملے کیے گئے۔
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق کرم میں دو پاکستانی سیکورٹی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
بلوچستان کے سرحدی ضلع چاغی کے علاقے برابچہ میں بھی پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ رخشان ڈویژن کے ایک سینئر اہلکار نے تصدیق کی کہ افغان فورسز نے سنیچر اور اتوار کی شب پاکستانی پوزیشنز پر فائرنگ کی، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فضائی کارروائیاں اور طالبان فورسز کا نشانہ
پی ٹی وی کے مطابق پاک فوج نے طالبان فورسز اور داعش کے دہشت گرد کیمپوں اور ٹھکانوں کو بھی مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس میں فضائی وسائل اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان افواج نے سرحد پار طالبان فورسز کو داخل کروانے کی کوشش کی، جس پر پاک فوج نے بھرپور اور شدید جواب دیا۔ کارروائی میں متعدد افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، اور حملہ آوروں کی لاشیں بکھری ہوئی تھیں۔
افغان وزیر دفاع کا بیان
افغان طالبان حکومت کے وزیر دفاع محمد یعقوب مجاہد نے کہا کہ افغان افواج کی جانب سے سرحد پار پاکستان میں کی جانے والی کارروائیاں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کے بعد روک دی گئی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان دوبارہ افغانستان کی سرزمین پر حملے یا سرحد کی خلاف ورزی کرے تو افغان افواج سخت جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
پاکستانی وزیر داخلہ کا ردعمل
پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ افغان افواج کی جانب سے شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج نے فوری اور مؤثر جواب دے کر کسی بھی اشتعال انگیزی کو برداشت نہ کرنے کا ثبوت دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ افغانستان آگ و خون کا کھیل کھیل رہا ہے، جس کے تعلقات ہمارے ازلی دشمن سے ہیں۔
بین الاقوامی ردعمل
قطر کی وزارت خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور دونوں فریقین سے مکالمہ، سفارتکاری اور تحمل سے کام لینے کی اپیل کی۔ سعودی عرب نے بھی کہا کہ فریقین کشیدگی کم کریں اور خطے کی سلامتی و استحکام برقرار رکھنے کے لیے تحمل سے کام لیں۔ ایران کے اعلیٰ سفارت کار عباس عراقچی نے کہا کہ دونوں ممالک کو تحمل اور حکمت عملی کے ساتھ عمل کرنا چاہیے کیونکہ استحکام علاقائی استحکام کے لیے ضروری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کا آغاز، جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی گونج, مصر کی بندرگاہ پر ڈرون حملہ
30/July/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، 18 زخمی
30/July/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
جنوبی اضلاع میں دہشت گرد نیٹو کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں: آئی جی خیبرپختونخوا
30/July/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
سوات، شمالی وزیرستان اور کوہاٹ میں دہشت گرد حملے، پولیس اہلکار سمیت 6 اہلکار ہلاک
30/July/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
سیکیورٹی فورسز کے خیبر اور نوشکی میں آپریشنز: 32 دہشت گرد ہلاک
30/July/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شدید زخمی
30/July/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8992 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4866 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3740 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3610 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2596 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2340 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C