پاک بحریہ کے زیر اہتمام آٹھویں کثیر القومی ”بحری امن مشق 2023“ کا آغاز
👁️ 28 بار دیکھا گیا
پاک بحریہ کے زیر اہتمام آٹھویں کثیر القومی ”بحری امن مشق 2023“ کا آغاز
کراچی (ڈیلی اردو) پاک بحریہ کے زیر اہتمام آٹھویں کثیرالقومی“بحری امن مشق 2023“ کا آغاز ہوگیا، امن مشق میں 50 سے زائد ممالک شرکت کررہے ہیں۔
Opening of 8th Multinational Maritime Ex #AMAN2023 commenced with flags Hoisting Ceremony. Cdr Pak Fleet,V/Adm Ovais Ahmed Bilgrami welcomed all 50 participating nations. During ceremony #CNS message was read. A large no of civil, military reps & diplomats attended ceremony pic.twitter.com/tSojD95pEC
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) February 10, 2023
کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔
مشق میں شریک 50 ممالک کے پرچم کشائی کی گئی، تقریب کے باقاعدہ آغاز پر فضاء میں غبارے بھی چھوڑے گئے۔
مشقوں کا مقصد بحری استحکام، آپریشنل تیاری اور مثبت تصور کو اجاگر کرنا ہے، امن مشق آج سے 14 فروری تک جاری رہے گی۔
تقریب یں پاک بحریہ کے سربراہ امجد خان نیازی کا استقبالیہ پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔
نیول چیف کا کہنا تھا کہ میری ٹائم سیکیورٹی کو غیر روایتی خطرات کا سامنا ہے، امن مشق کی تعمیری کوشش ہمارے عز م کو ثابت کرتی ہے، مشقوں کا مقصد علاقائی امن وسلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
امجد خان نیازی نے مزید کہا کہ پاک بحریہ عالمی امن واستحکام کے لئے ہر اول دستے کا کام کررہی ہے، 50 ممالک کے دوستوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، امن، ہم آہنگی اور استحکام کے لئے آگے بڑھنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام دوست ممالک کو خوش آمدید کہتے ہیں، ترکیہ اور شامل میں ہولناک زلزلے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
اویس احمد بلگرامی نے کہا کہ میری ٹائم سیکیورٹی تمام ممالک کے لئے بہت اہم ہے، بحری سیکیورٹی کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، میری ٹائم سیکیورٹی کو غیر روایتی خطرات کا سامنا ہے، امن مشق کا مقصد دوستی اور پارٹنرشپ کو فروغ دینا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کَہبوب سے مغربی ساحل تک یمن میں لڑائی تیز، حوثی کمانڈر سمیت متعدد ہلاک، ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر
21/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
خاران میں مسافر گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنادیا گیا، 10 مزدور زخمی
20/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15565 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11851 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9160 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5223 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C