پاک بحریہ کے زیراہتمام کثیرالملکی بحری مشق امن 2023 اختتام پذیر
👁️ 21 بار دیکھا گیا
پاک بحریہ کے زیراہتمام کثیرالملکی بحری مشق امن 2023 اختتام پذیر
کراچی (ڈیلی اردو) پاک بحریہ کے زیراہتمام کثیر الملکی بحری مشق امن 2023 شمالی بحیرہ عرب میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے شاندار انعقاد کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔
بحری مشق میں پاک بحریہ اور غیر ملکی بحری جہازوں پر مشتمل “امن فارمیشن” بھی تشکیل دی گئی، مشق کے آخری روز وزیراعظم شہباز شریف بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس معاون آمد پر امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر، وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ایئر اسٹاف بھی موجود تھے۔ مختلف ممالک کے سفراء، ہائی کمشنرز، اعلیٰ فوجی افسران اور دفاعی و نیول اتاشیوں نے بھی فلیٹ ریویو کا مظاہرہ دیکھا۔
مہمان خصوصی نے انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے دوران مختلف بحری آپریشنل مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ فلیٹ ریویو میں پاک بحریہ، پاک فضائیہ اور مشق میں شریک غیر ملکی طیاروں کا شاندار فلائی پاسٹ بھی شامل تھا جس کے بعد مشق میں شامل جہازوں کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔
امن مشق 2023 کا اختتام حسب روایت بحری جہازوں کی “امن فارمیشن” کے ساتھ ہوا جس کا مقصد مشق کے عزم “امن کے لیے متحد” کا عملی مظاہرہ کرنا تھا، وزیراعظم پاکستان نے امن 23 کے کامیاب انعقاد اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات کو سراہا۔
وزیراعظم نے مشق میں شرکت کرنے والی علاقائی و بین الاقوامی بحری افواج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کاوشوں سے منعقدہ مشق امن 23 کی بدولت خطے کو مزید پرامن اور محفوظ بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میں شرکت پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ امیر البحر نے یقین دلایا کہ پاک بحریہ علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کو بہتر بنانے میں انفرادی طور پر اور اتحادی بحری افواج کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
نیول چیف نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کثیرالقومی مشق امن 23 کے ساتھ PIMEC 23 کا کامیاب انعقاد پاکستان کی بحری صلاحیت کو فروغ دینے کے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔ نمائش کے دوران 20 مفاہمت کی یادداشتوں، 1 مشترکہ منصوبے اور خام لوہے کی برآمد کیلئے 1 خرید و فروخت کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
کثیر القومی بحری مشق امن 2023 کے دوران 50 ممالک نے اپنے بحری جنگی جہازوں، ایئرکرافٹ، اسپیشل آپریشن فورسز اور مندوبین کی کثیر تعداد کے ساتھ شرکت کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 185 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 260 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3484 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2244 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C