پاک بھارت کشیدگی: پاکستان کا دو دنوں میں دوسرا میزائل تجربہ
👁️ 128 بار دیکھا گیا
پاک بھارت کشیدگی: پاکستان کا دو دنوں میں دوسرا میزائل تجربہ
اسلام آباد(ڈیلی اردو /ڈی ڈبلیو ) پاکستانی فوج نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے 120 کلومیٹر (75 میل) تک فاصلے کے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ تجربہ انڈس کے مقام پر جاری فوجی مشقوں کے دوران کیا گیا، جسے ملک میں جاری ہنگامی جنگی تیاریوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فتح سیریز سے تعلق رکھنے والے اس میزائل کا تجربہ آپریشنل تیاری کو جانچنے اور اس کے جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر نشانے کی صلاحیت کی تصدیق کے لیے کیا گیا۔
یہ دو دنوں کے اندر اندر پاکستان کی جانب سے دوسرا میزائل تجربہ ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز ایک اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے 450 کلومیٹر (280 میل) تک فاصلے کے میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے فوج کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “کامیاب تجربے سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔”
بھارت کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ
یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید کشیدگی جاری ہے۔ نئی دہلی نے 22 اپریل کو اپنے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے ایک ہلاکت خیز حملے کی پشت پناہی کا الزام اسلام آباد پر عائد کیا تھا۔ اس حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کے بعد فوج کو “مکمل آپریشنل آزادی” دینے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان نے اس حملے میں کسی بھی مداخلت کی تردید کی ہے اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام آباد نے بھارت کی ممکنہ جارحیت پر سخت ردعمل کی تنبیہ کی ہے۔
ہنگامی تیاریاں اور نقل مکانی
پاکستان کے سرحدی علاقوں میں ہنگامی فوجی مشقیں جاری ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو خوراک اور ادویات ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی ہے، جب کہ متعدد مدارس بند کر دیے گئے ہیں۔ سرحدی علاقوں کے لوگ ممکنہ خطرات کے پیش نظر نقل مکانی یا اپنے گھروں کے ساتھ بنائے گئے بنکروں کو فعال کر رہے ہیں۔
سفارتی مصروفیات متاثر
بھارت کے ساتھ کشیدگی کے باعث پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنا آئندہ جمعے کو طے شدہ ملائیشیا کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے پیر کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں رہنماؤں نے اتوار کی شب رابطہ کیا، اور شہباز شریف نے رواں سال کے آخر میں دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
دریں اثناء، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پیر کے روز سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دورے میں کہا کہ پاکستان اپنا مؤقف دوست ممالک کے سامنے رکھ رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں حوثیوں پر حملوں کے بعد ایران کا ردعمل، 4 ایرانی ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی، متعدد پناہ گاہیں مسمار
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
عراق سے امریکی فوجی انخلا مکمل ہونے کا دعویٰ، تمام جنگی و لاجسٹک اہلکار روانہ
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام میں داعش کے خلاف کارروائی، چار صوبوں میں سرگرم سیل کے ارکان گرفتار
28/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9201 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5299 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C