پاک فضائیہ کے دو افسران کی ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی
👁️ 18 بار دیکھا گیا
پاک فضائیہ کے دو افسران کی ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) حکومت پاکستان کی جانب سے ایئر وائس مارشل عبدالمعید خان اور ایئر وائس مارشل غلام عباس گھمن کو ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
ائیر مارشل عبدالمعید خان نے دسمبر 1989ء میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی (پی) برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے شاندار کیرئیر کے دوران انہوں نے فایٹر اسکواڈرن، ملٹری ٹریننگ ونگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان اور کمبیٹ کمانڈرز سکول مصحف کی کمانڈ کی۔
آپ کالج آف فلائنگ ٹریننگ میں بطور کمانڈنٹ اور اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف (پلانز) کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ ائیر آفیسر نے ڈائریکٹر جنرل سیکورٹی، ڈائریکٹر جنرل (ویلفیئر اینڈ ری ہیبلیٹیشن)، ائیر آفیسر کمانڈنگ ناردرن ائیر کمانڈ اور ڈی جی ائیر آپریشنز کے طور پر بھی اپنے فرائض سرانجام دیے۔ اس وقت وہ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف (ایئر ڈیفنس) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
آپ کمبیٹ کمانڈرز سکول، ایئر وار کالج کراچی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔ آپ نے الاباما امریکہ سے ایئر وار کالج کی ڈگری بھی حاصل کی۔
ائیر مارشل عبدالمعید خان نے اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ماسٹرز اور وار اسٹڈیز میں بیچلرز کی ڈگریاں حاصل کیں۔ آپ ستارہ امتیاز (ملٹری) کے وصول کنندہ ہیں۔ائیر مارشل غلام عباس گھمن نے جون 1990ء میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی (پی) برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔
انہوں نے ایئر ہیڈ کوارٹرز، پشاور میں ڈائریکٹر ہیومن ریسورس انڈکشن کے طور پر کام کیا اور ترکی میں ڈیفنس اور ایئر اتاشی کے عہدے پر فائز رہے۔
ائیر مارشل غلام عباس گھمن نے بطور ڈائریکٹر پلانز بھی خدمات سر انجام دیں۔ آپ نے ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ کے طور پر بھی اپنے فرائض سرانجام دیئے۔ اس وقت، وہ ائیر ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جسکے ساتھ ساتھ انہیں ڈی جی سی فور آئی کی اضافی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ وہ کمبیٹ کمانڈرز سکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔
آپ نے جرمنی سے جرمن جنرل اسٹاف کورس جبکہ امریکہ سے ایگزیکٹو لیڈرشپ کورس کیا۔ آپ نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار اسٹڈیز اور اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں۔ آپ ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت کے وصول کنندہ ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2245 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C