پاک فضائیہ کے چار ایئر آفیسرز کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی
👁️ 35 بار دیکھا گیا
پاک فضائیہ کے چار ایئر آفیسرز کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) حکومت پاکستان نے پاکستان فضائیہ کے چار ائیر آفیسرز کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔ ترقی پانے والوں میں ائیر وائس مارشل شاہد منصور جہانگیری، ائیر وائس مارشل کاشف قمر، ائیر وائس مارشل عاصم راشد ملک اور ائیر وائس مارشل سید حسن کاشف شامل ہیں۔
ائیر وائس مارشل شاہد منصور جہانگیری نے مئی1991 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ اور آپریشنل بیس کی کمانڈ کی۔ انہوں نے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی ڈائیریکٹر جنرل ائیر انٹیلیجنس کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
ائیر وائس مارشل کاشف قمر نے مئی 1991 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ اور بیس کی کمانڈ کی۔ انہوں نے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف(سیفٹی) کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
ائیر وائس مارشل عاصم راشد ملک نے دسمبر 1991 میں پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے انجینئرنگ ونگ کی کمانڈ کی۔ آپ نے کامرہ میں میراج ریبلڈ فیکٹری کے مینیجنگ ڈائیریکٹر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
ائیر وائس مارشل سید کاشف حسن نے دسمبر 1991 میں پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے انجینرنگ ڈپو کی کمانڈ کی اور کامرہ میں ڈپٹی مینیجنگ ڈائیریکٹر کے طور پر فرائض سرانجام دئیے۔ آپ نے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ا یئر اسٹاف (الیکٹرونکس انجنئیرنگ) بھی خدمات سرانجام دیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باب المندب میں حوثی باغیوں کی مبینہ بارودی سرنگوں کی تنصیب، پہاڑوں میں خندقیں کھودنے کا انکشاف
16/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کو بڑا جانی نقصان، اہم عہدیدار ہلاک، درجنوں لاشیں اور زخمی پیچھے رہ گئے
16/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
صوابی میں پولیس سب انسپکٹر فائرنگ سے ہلاک، ملزمان فرار
16/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
کوئٹہ اور خضدار میں فائرنگ کے واقعات، دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک
16/September/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب میں آرامکو تنصیبات اور خمیس مشیط ایئر بیس پر حملوں کا دعویٰ
16/September/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کی سلامتی پر حملوں کی مذمت، مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون کارروائی پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف
16/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26301 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15548 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11832 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9143 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7424 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5184 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C