پاک فضائیہ ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، ایئر چیف مجاہد انور خان
👁️ 25 بار دیکھا گیا
پاک فضائیہ ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، ایئر چیف مجاہد انور خان
کراچی (ڈیلی اردو) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ اندرونی اور بیرونی محاذوں پر درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے پاک فضائیہ دیگر مسلح افواج کے ساتھ ہر وقت تیار ہے۔
ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کراچی میں پی اے ایف ایئرمین اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میںکہنا تھا کہ ہم جبر کے شکار مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بہن بھائیوں کو آزادی کی جدوجہد میں پاکستان کی غیرمتزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت حاصل رہے گی۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اکیڈمی سے 1474 ایرو اپرنٹس نے ٹریننگ مکمل کی، پاس آؤٹ کرنے والوں میں پاکستان کے ساتھ بنگلا دیش، سری لنکا اور نیپال کے ٹرینیز بھی شامل ہیں۔ایئر چیف نے پاس آؤٹ ہونے والے ٹرینیز کو تلقین کی کہ وہ پاک فضائیہ کی شاندار روایات کو برقرار رکھیں۔
مہمانِ خصوصی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایئرو اپرنٹسز کو ٹرافیاں بھی دیں۔جنرل سروس ٹریننگ میں بہترین کارکردگی پر اکیڈمی سارجنٹ ایئرکرافٹ مین حسین علی کو ایئر آفیسر کمانڈنگ ٹرافی سے نوازا گیا۔
بنگلا دیشی فضائیہ سے تعلق رکھنے والے لیڈنگ ایئر کرافٹ مین ایم ڈی غلام ربانی بہترین کارکردگی پر بیسٹ فارن ٹرافی کے حق دار قرار پائے۔
مجموعی طور پر اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ایئرکرافٹ مین سکندر اقبال کو چیف آف دی ایئر اسٹاف ٹرافی سے نوازا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5168 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C