پاک فوج ملکی سلامتی کو درپیش ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف عاصم منیر
👁️ 30 بار دیکھا گیا
پاک فوج ملکی سلامتی کو درپیش ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف عاصم منیر
راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی سلامتی کو درپیش ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کنٹرول لائن پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا. انہوں نے اگلے مورچوں پر موجود افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی نے کنٹرول لائن پر آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف کو کنٹرول لائن کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، انہیں لائن آف کنٹرول پر تعینات فارمیشنز کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہدایت کی کہ مقامی آبادی سے ہر طرح کا تعاون کیا جائے. پُرعزم رہیں اور اپنے فرائض جذبہ اور لگن سے انجام دیں.آرمی چیف نے افسران و جوانوں کے بلند حوصلہ اور زبردست آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج مسئلہ کشمیر کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کی بھرپورحمایت کرتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مادر وطن کی سرحدوں، سلامتی اور دفاع کے لیے پاک فوج پُرعزم ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شوپیاں میں باغ سے مشتبہ آئی ای ڈی برآمد، سیکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیر لیا
21/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر سومرو تین افراد سمیت لاپتہ، اغوا کیے جانے کی تصدیق
21/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
کَہبوب سے مغربی ساحل تک یمن میں لڑائی تیز، حوثی کمانڈر سمیت متعدد ہلاک، ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر
21/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9161 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5227 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C