پاک، امریکہ سیکیورٹی ڈائیلاگ: دہشت گردی، انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے تعاون پر متفق
👁️ 23 بار دیکھا گیا
پاک، امریکہ سیکیورٹی ڈائیلاگ: دہشت گردی، انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے تعاون پر متفق
اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان اور امریکہ نے دہشت گردی کی روک تھام، انتہا پسندی اور تشدد کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو روزہ سیکیورٹی ڈائیلاگ کے اختتام پر جاری کیے گئے اعلامیے میں دونوں ملکوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقائی اور عالمی خطرات سے نمٹنے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے بھی مل کر اقدامات کیے جائیں گے۔
مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت محکمہ خارجہ کے انسدادِ دہشت گردی کے قائم مقام کوآرڈینیٹر کرسٹوفر لینڈبرگ نے کی۔ پاکستانی وفد کی قیادت پاکستانی وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری سید حیدر شاہ نے کی۔
یہ مذاکرات ایک ایسے وقت ہوئے ہیں جب اگست 2021 میں اٖفغانستان سے غیر ملکی فورسز کے انخلا کے بعد کالعدم شدت پسند گروپ تحریک طالبان پاکستان کی عسکری کارروائیوں میں خطرناک اضافہ ہو ا ہے۔ اس حوالے سے ماہرین پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی کے مذاکرات کو نہایت اہم قرار دےرہے ہیں۔
FS Asad Majeed Khan received Mr. Chris Landberg, US Acting Coordinator for Counterterrorism, at the Foreign Office for the two day ????????- ???????? CT Dialogue.
During the interaction, both sides discussed various aspects of the global challenge of terrorism. pic.twitter.com/6KWakBA8N9— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) March 7, 2023
امریکی سفارت خانے کے بیان کے مطابق مذاکرات کے دوران اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ کس طرح دونوں ملکوں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے میں تعاون مضبوط کر سکتے ہیں۔
‘دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے’
دفاعی امور کے تجزیہ کار سعد محمد کہتے ہیں کہ انسداد دہشت گردی کے تدارک کے لیے دونوں ملکوں کو ایک، دوسرے کے تعاون کی ضرورت ہے۔
وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے سعد محمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایسے خطے میں واقع ہے جہاں خطرات صرف علاقائی نہیں بلکہ بین الاقوامی بھی ہیں۔
یادر ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے فروری کے اوائل میں اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ امریکہ کے لیے پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات ‘اہم’ ہیں اور اسلام آباد کو درپیش کئی خطرات ہمارے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
لیکن اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں اس بات کا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا کہ سابق صدر ڈونلڈٹرمپ کے دور میں پاکستان کے معطل ہونے والی سیکیورٹی امداد کب بحال ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں پاکستان کی لگ بھگ 30 کروڑ ڈالر کی سیکیورٹی امداد معطل کر دی تھی۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ پاکستان نے شدت پسندوں کے خلاف ٹھوس کارروائیاں نہیں کیں۔
سعد محمد کہتے ہیں کہ کالعدم تحریک طالبان کی افغانستان میں مبینہ موجودگی پاکستان کے لیے اولین خطرہ ہے لیکن شدت پسند اور دہشت گرد گروپ داعش اور القاعدہ اب بھی امریکہ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ لہذٰا انسدادِ دہشت گردی میں دونوں ملکوں کا تعاون وقت کی ضرورت ہے۔
بین الاقوامی امور کی تجزیہ کار ہمابقائی کہتی ہیں کہ سیکیورٹی ڈائیلاگ سے یہ تاثر ملتا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔
وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ اقتصادی بحران اور دہشت گردی کے چیلنج کی وجہ سے پاکستان کا جھکاؤ ایک بار پھر امریکہ کی طرف ہو رہا ہے۔
پاکستانی حکام یہ کہتے رہے ہیں کہ اسلام آباد عالمی سطح پر کسی بھی کیمپ کا حصہ نہیں ہے بلکہ وہ امریکہ اور چین سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔
ہما بقائی کا کہنا ہے کہ اس وقت اس بات کاامکان نظر نہیں آتا کہ امریکہ پاکستان کے لیے معطل ہونےوالے سیکیورٹی تعاون کو بحا ل کر سکتاہے۔
لیکن انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پالیسی ساز حلقوں میں اس بات پراتفاق ہے کہ معاشی طور پر مستحکم پاکستان امریکہ کے مفاد میں ہے ۔ دیکھنا یہ ہے کیا امریکہ پاکستان کی مدد کرسکتا ہے یا نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3483 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C