پاکستان اور افغانستان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار، پاکستانی وفد استنبول سے واپس
👁️ 275 بار دیکھا گیا
پاکستان اور افغانستان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار، پاکستانی وفد استنبول سے واپس
استنبول + اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات مکمل ڈیڈ لاک کا شکار ہو گئے ہیں اور اس حوالے سے آئندہ کسی دور کی کوئی امید نہیں ہے۔ ان کے مطابق پاکستانی مذاکراتی وفد استنبول سے وطن واپس آ رہا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں افغان وفد نے پاکستان کے کئی نکات کو زبانی طور پر تسلیم کیا، تاہم وہ انہیں تحریری معاہدے کی شکل دینے پر تیار نہیں تھے۔ ’’بین الاقوامی سفارتی اصول یہی ہے کہ معاملات تحریری شکل میں طے ہوتے ہیں، صرف زبانی یقین دہانیوں کا کوئی اعتبار نہیں۔‘‘
وزیر دفاع نے کہا کہ مذاکرات میں شامل ثالث بھی اب پیچھے ہٹ گئے ہیں، کیونکہ اگر کسی بریک تھرو کی امید ہوتی تو پاکستانی وفد خالی ہاتھ واپس نہ آتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائر بندی صرف اسی حد تک ہے کہ سرحد پار سے پاکستان میں کوئی حملہ نہ ہو۔ ’’اگر افغانستان کی سرزمین سے دوبارہ دہشت گردی ہوئی تو جواب مؤثر اور واضح ہوگا۔‘‘
خواجہ آصف نے کہا کہ اگر افغان طالبان کہتے ہیں کہ کالعدم ٹی ٹی پی ان کے کنٹرول میں نہیں تو پھر پاکستان کو انہیں نشانہ بنانے کی اجازت ملنی چاہیے۔ ’’اگر ہم ان کے خلاف کارروائی کریں تو پھر افغانستان کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔‘‘
پاکستان کی جانب سے دوسرا سرکاری مؤقف
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ افغان طالبان دوحہ معاہدے کے تحت کیے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ افغانستان کی ذمہ داری ہے کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان طالبان حکومت کے ایسے اقدامات کی حمایت نہیں کرے گا جو پڑوسی ممالک کے لیے نقصان دہ ہوں۔ ’’پاکستان اپنی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C