پاکستان اور افغانستان کا مسئلہ میں آسانی سے حل کر سکتا ہوں، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 316 بار دیکھا گیا
پاکستان اور افغانستان کا مسئلہ میں آسانی سے حل کر سکتا ہوں، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری تنازعے کو اگر انہیں حل کرنا پڑے تو وہ آسانی سے کر سکتے ہیں۔ جمعے کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امریکہ کا انتظام بھی چلانا ہے، مگر ’مجھے جنگیں رکوانا بہت پسند ہیں اور میں نے لاکھوں زندگیاں بچائی ہیں۔‘
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 15 اور 16 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا۔
پاکستانی فوج نے تصدیق کی تھی کہ افغانستان سے کیے گئے حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 23 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ پاکستان نے افغانستان میں 200 سے زائد طالبان اہلکاروں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ تاہم ان دعووں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
دو روزہ جھڑپوں کے بعد دونوں ممالک نے بدھ کو 48 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔
افغان طالبان کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جمعے کی شام بی بی سی کو بتایا کہ اس جنگ بندی میں توسیع کر دی گئی ہے۔ تاہم پاکستان کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کی تصدیق یا ردعمل تاحال موصول نہیں ہوا۔
یہ صورتحال دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں کشیدگی اور عدم اعتماد کو ظاہر کرتی ہے، جبکہ عالمی برادری بھی اس تنازع کی حتمی اور پائیدار حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کا آغاز، جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی گونج, مصر کی بندرگاہ پر ڈرون حملہ
30/July/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، 18 زخمی
30/July/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جنوبی اضلاع میں دہشت گرد نیٹو کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں: آئی جی خیبرپختونخوا
30/July/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
سوات، شمالی وزیرستان اور کوہاٹ میں دہشت گرد حملے، پولیس اہلکار سمیت 6 اہلکار ہلاک
30/July/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
سیکیورٹی فورسز کے خیبر اور نوشکی میں آپریشنز: 32 دہشت گرد ہلاک
30/July/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شدید زخمی
30/July/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8992 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4866 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3740 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3610 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2596 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2340 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C