پاکستان: اوکاڑہ اور جہلم میں احمدیوں کی عبادت گاہوں کے مینار مسمار
👁️ 76 بار دیکھا گیا
پاکستان: اوکاڑہ اور جہلم میں احمدیوں کی عبادت گاہوں کے مینار مسمار
لاہور (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے صوبے پنجاب کے دو شہروں میں احمدی عبادت گاہوں کے مینار اور دیگر مذہبی نشانات کو مسمار کر دیا گیا ہے۔
لاہور سے وائس آف امریکہ کے مطابق احمدی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے کے واقعات اوکاڑہ اور جہلم میں پیش آئے ہیں۔
پاکستان کی اقلیتی احمدی کمیونٹی نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)سے تعلق رکھنے والے چند افراد نے جہلم اور اوکاڑہ میں ان کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچایا ہے۔
احمدیہ کمیونٹی کے اس دعوے سے متعلق جب ٹی ایل پی کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ احمدی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے والوں کا ٹی ایل پی سے کوئی تعلق نہیں۔
جہلم اوراوکاڑہ میں آج تحریک لبیک کارکنوں کی جانب سے احمدی جماعت کی عبادت گاہوں کے محراب اور مینار توڑ دیے گئے۔اس موقع پر سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی توڑا گیا ۔ رپورٹس کے مطابق ایک سال کے دوران احمدی جماعت کی عبادت گاہوں اور قبرستانوں پر حملوں کے کئی واقعات ہو چکے ہیں۔ pic.twitter.com/W8FPWpPaYB
— Sabookh Syed | Journalist (@SaboohSyed) September 29, 2023
ترجمان نے مزید کہا کہ احمدیہ کمیونٹی کی عبادت گاہوں کے میناروں کو ٹی ایل پی نے نقصان نہیں پہنچایا۔
واضح رہے کہ 22 ستمبر کو مذہبی جماعتوں سے وابستہ ارکان نے سیالکوٹ میں احمدی کمیونٹی کی عبادت گاہوں کے میناروں کو گرانے کے لیے انتظامیہ کو 29 ستمبر تک کی ڈیڈ لائن دی تھی اور عندیہ دیا تھا کہ اگر انتظامیہ نے میناروں کو نہ گرایا تو وہ خود انہیں گرا دیں گے۔
جماعت احمدیہ کے ترجمان عامر محمود نے کہا تھا کہ وہ خود سے اپنی کسی بھی عبادت گاہ کو نہیں گرائیں گے۔
پاکستان کا آئین احمدیوں کو غیر مسلم قرار دیتا ہے جب کہ وہ خود کو مسلمان کہتے ہیں۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں احمدیوں کی عبادت گاہوں کے مساجد کی طرز پر موجود میناروں کو توڑا جا رہا ہے۔
رواں ماہ لاہور ہائی کورٹ نے اسلامی طرز تعمیر کی طرح احمدیوں کی عبادت گاہ بنانے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ درست ہے کہ مینار مسلمانوں کی مذہبی علامت ہے لیکن یہ ایک تعمیراتی فیچر بھی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9098 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7383 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5063 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C